محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اور عالمی بینک ،پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ ایگزیکٹو ٹریننگ ورکشاپ "

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) حکومت پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور عالمی بینک ،پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ ایگزیکٹو ٹریننگ ورکشاپ "صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کابہترین ماحول اور مواقع کوخوشگوار بنانے سے کے حوالے سے بنیادی اصولوں پر منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کی اسعتداد کار کو بڑھانے اور اُن کو اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں بین الاقوامی اور قومی سطح پر سرمایہ کاری کو بہتر انداز میں فروغ دینا ہے۔

ورکشاپ کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ آغا وقار جاوید، خالد سلطان، صداقت حسین،ملک مختار نول، چیف اکانمسٹ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر امان اللہ ، ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای ڈاکٹر سجاد مبین ،صوبائی انتظامی سیکرٹریز پنجاب،ڈویژنل کمشنرز ،چیف ایگزیکٹو آفسیران پبلک سیکٹر کمپنیز اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سول آفیسران نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری کی مذکورہ ورکشاپ سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے ڈویلپمنٹ پارٹزز کی مدد کے ساتھ صوبہ میں اپنے تمام تر ڈویلپمنٹ سیکٹروں میں ترقی کی رفتار کو تیز رکھے ہوئے ہے۔سول ا فسران اپنے فرائض کو بخوبی انداز میں انجام دے رہے ہیں ۔انھوں نے اپنے خطاب کے دوران صوبے میں سرمایہ کاری کے دوران پرائیویٹ انوسٹمنٹ کے رجحان کو بڑھانے سے متعلقہ خصوصی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے حکومتی محکمہ جات کے مانڈ سیٹ اور کلچر میں مزید تبدیلی و بہتری لانے پر زور دیا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے سرمایہ کار کی حفاظت کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے سلسلہ میں سول آفیسران کو مثبت ذہن اور کردار ادا کرنا ہو گا۔مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد کے ضمن میں محکمہ پی اینڈ ڈی نے بین الاقوامی سطح کے ماہرین جن کا تعلق عالمی بینک سے تھا کو اس خصوصی تربیتی سیشن و ورکشاپ کے لیے مدعو کیا جنہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی اہمیت کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی۔

مذکورہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو نے کہا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی اور عالمی بینک کی جانب سے آفیسران کی استعداد کار بڑھانے سے متعلقہ تربیتی ورکشاپس آئیندہ ماہ جنوری میں منعقد کی جائے گی جس میںتمام سول آفیسران کو شراکت کے موقع فراہم کیے جائیں گی

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین