پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تجارتی مذاکرات کی کمیٹی کا بینکاک میں اجلاس کا پانچواں دور

منگل 22 نومبر 2016 21:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تجارتی مذاکرات کی کمیٹی کے اجلاس کا پانچواں دور بینکاک میں 16 اور 17 نومبر کو منعقد ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکرٹری تیمور تجمل کر رہے ہیں اور اس وفد میں متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے حکام شامل تھے۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے موصولہ پیغام کے مطابق اس مذاکراتی اجلاس کی مشترکہ صدارت وزارت تجارت تھائی لینڈ کے متعلقہ محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنانتا کنگو والکو لکی نے کی۔

پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ( ایف ٹی اے )کے مذاکرات کا پہلا دور بنکاک میں اکتوبر2015ء میں ہوا۔ اس اجلاس کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں تجارتی مذاکرات کو باضابطہ بنانے اور آگے بڑھانے کے لیے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران اشیاء کی تجارت، کسٹمز کے طریقہ کار اور تجارتی سہولتوں کے بارے میں ورکنگ گروپس بنائے گئے اس کے علاوہ تجارتی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران قانونی اور ادارہ جاتی امور اور قواعد کے ماخذ بھی زیر غور لائے گئے۔

دونوں اطراف نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد میں 22 اور 23 دسمبر 2016ء کو منعقد ہونے والے مذاکرات کے آئندہ چھٹے دور میں متعلقہ امور پر پیشرفت کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی