کاروبارکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کاسفرجاری رہا

کے ایس ای100انڈیکس43000پوائنٹس سے ایک پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا

جمعہ 25 نومبر 2016 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) کاروبارکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کاسفرجاری رکھااورکے ایس ای100انڈیکس43000پوائنٹس سے ایک پوائنٹس کی دوری پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں6 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔جمعہ کو کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زیادہ تر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ،کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 43067پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع خوری کی وجہ سے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کی وجہ سے انڈیکس 42900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں49.93پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42949.73پوائنٹس سے بڑھ کر42999.66پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس23.88پوائنٹس کے اضافے سی23145.22 اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29703.19پوائنٹس سے بڑھ کر29724.21پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں6ارب6کروڑ17لاکھ62ہزار723روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم87کھرب51ارب91کروڑ15لاکھ90ہزار492روپے سے بڑھ کر87کھرب57ارب97کروڑ33لاکھ53ہزار215روپے ہوگیا۔

جمعہ کومارکیٹ میں50کروڑ24لاکھ25ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز56کروڑ44لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز مجموعی طورپر422کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی230کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،180میںکمی اور12کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے ایم ٹیکس لمیٹڈ2کروڑ83لاکھ،میڈیاٹائمز لمیٹڈ2کروڑ33لاکھ،سوئی سدرن گیس کمپنی2کروڑ31لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ21لاکھ اورازگارڈنائن2کروڑ21لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں66.23روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈکے بھائومیں61.64روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں140روپے اور فلپس مورس پاک کے بھائومیں86.35روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی