کراچی ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے ہر ایک دن بعد ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹاک مارکیٹ نے 44ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی 45387پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دئیے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے ہر ایک دن بعد ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹاک مارکیٹ نے نہ صرف44ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی بلکہ 45387پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ کو بھی توڑ دیا،گذشتہ ہفتے 2ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس21بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا اور انڈیکس 43400پوائنٹس سے بڑھ کر45300پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔

سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے تقریباً 22 کروڑ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے لیکن اسکے باوجود انڈیکس نہ صرف مستحکم بلکہ بلندیوں کی نئی حد کو بھی چھو گیا کیونکہ مقامی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کی کارکردگی پر اعتماد کیا اور نئی سرمایہ کاری بھی کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئندہ سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کے بعد بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کی بہتر پرفارمنس کو سراہنے اور 15 دسمبر تک پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی کے امکانات پر بھی انویسٹرز پہلے سے زیادہ متحرک ہیںجس کے نتیجے میں مارکیٹ ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہے ۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں2116.33پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 43270.90پوائنٹس سے بڑھ کر45387.23پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس1280.58پوائنٹس کے اضافے سی24447.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29944.55پوائنٹس سے بڑھ کر31119.40پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3 کھرب 38ارب31کروڑ67لاکھ42ہزار784روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم 87 کھرب 88ارب64کروڑ6لاکھ51ہزار700روپے سے بڑھ کر91کھرب26ارب95کروڑ73لاکھ94ہزار484روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ47کروڑ9لاکھ5ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو22ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین34کروڑ54لاکھ67ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر2083کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے 962 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،1028میںکمی اور93کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ازگارڈ نائن۔ این آئی بی بینک لمیٹڈ،ورلڈکال ٹیلی کام،بائیکوپیٹرولیم،انگرپولیمر،کے الیکٹرک لمیٹڈ،فیصل بینک،عائشہ اسٹیل مل،عسکری بینک، بینک آف پنجاب،فوجی سیمنٹ،ٹریٹ کروپ،دیوان موٹرز،پاک انٹرنیشنل بلک اورپاورسیمنٹ سرفہرست رہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان