پاکستان اور فن لینڈ کے تاجر مشترکہ منصوبہ سازی بڑھائیں، ناصر حمید خان

منگل 13 دسمبر 2016 23:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستانی تاجروں کو نارڈک پاکستان بزنس سمٹ میں حصہ لینا چاہیے جو اگلے سال کے شروع میں فن لینڈ میں منعقد ہورہی ہے، اس سے پاکستانی تاجروں کو فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے اور سویڈین وغیرہ سمیت نارڈک ریجن کے تاجروں سے کاروباری تعلقات قائم کرنے کا موقع ملے گا، ان خیالات کا اظہار فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ویلے ایرولانے لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان سے ملاقات کے موقع پر کیا، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عدنان خالد بٹ، تنویر احمد، طاہر منظور چودھری، جاوید اقبال صدیقی، اویس پراچہ اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن راجہ عدیل اشفاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ویلے ایرولا نے کہا کہ فن لینڈ اور پاکستان باہمی تجارت کو وسعت کی صلاحیت اور وسائل رکھتے ہیں لہذا پاکستان کے نجی شعبے کو چاہیے کہ وہ فن لینڈ کے تاجروں کے ساتھ روابط کو فروغ دے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان موجودہ تجارت کا حجم مزید اقدامات کا متقاضی ہے، انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کی بہت سی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کررہی ہیں جو اس کی پوٹینشل کا ثبوت ہے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ نارڈک پاکستان بزنس سمٹ میں حصہ لینے سے پاکستانی تاجروں کا ویژن بڑھے گا، پاور جنریشن اور بائیوماس ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی کی وسیع گنجائش ہے جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کی ٹیکنالوجی پاکستان کو زراعت، ہارٹیکلچر، ڈیری اینڈ لائیوسٹاک کے شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد دے سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک تاجروں کو ایک دوسرے کی مارکیٹ تک رسائی مہیا کریں، انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فن لینڈ کے تاجروں کے ساتھ نزدیکی روابط قائم کرنے کا خواہشمند ہے، ٹیکنالوجیکل انڈسٹری کی ترقی کے لیے پاکستان فن لینڈ کے تھنک ٹینک کا پارٹنر بن سکتا ہے، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن عدنان خالد بٹ اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ فن لینڈ کی 400سے زائد کمپنیاں اس وقت سائوتھ ایشین خطے میں کام کررہی ہیں اور گذشتہ دس سالوں کے دوران انہوں نے یہاں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، کاروباری برادری امید کرتی ہے کہ فن لینڈ کی مزید کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، پاکستان فن لینڈ سے الیکٹرک اپلائنسز، ٹیپ ریکارڈرز کی ٹیپ، موٹرانجن کے پارٹس، کیمیکل ووڈ پلپ، نیوز پرنٹ، الیکٹرک ٹرانسفارمرز، پیپر اینڈ پیپر بورڈ، پولیمر آف ایتھیلین، الیکٹرک موٹرز اور جنریٹر وغیرہ درآمد جبکہ فن لینڈ کو ٹیکسٹائل مصنوعات، وون فیبرک، وون کاٹن فیبرک، بیڈ، ٹیبل، کچن لینن، جیکٹس، کٹلری، گلووز، الیکٹرومیڈیکل آلات اور ٹی شرٹس وغیرہ برآمد کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز