ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی ‘ پیاف

پیداواری لاگت میں اضافہ کا بالواسطہ اثر ملکی برآمدات پر پڑتا ہے‘عرفان اقبال شیخ، تنویر احمدصوفی، شاہزیب اکرم

بدھ 14 دسمبر 2016 18:05

ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی ‘ پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے ڈالر کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی، روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس کا بالواسطہ اثر ملکی برآمدات پر پڑتا ہے۔

روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث ملکی قرضوں میں مزید اضافہ اور ملکی معیشت معاشی بحران کا شکار ہوگا ۔ چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے ان خیالات کا اظہار سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ریکارڈ فارن ریزرو کے باوجود ڈالرکی قیمت میں اضافہ باعث حیرت ہے ، غیر قانونی منی چینجرز ڈالر کی قلت پیدا کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی قدر میں اضافہ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا،روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ سے ملک میں قرضوںکے بوجھ میں57ارب روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ،ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی