آسٹریلوی رائیڈ بکنگ ایپ Limofied پاکستان میں متعارف کرادی گئی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:49

آسٹریلوی رائیڈ بکنگ ایپ Limofied پاکستان میں متعارف کرادی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی رائیڈ شیئر،کار ہائر اور کار بکنگ ایپ Limofied کو پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے۔اس ایپ کے ذریعے مسافر اپنے اسمارٹ فونزکی مدد سے سفر کی درخواست ارسال کرسکیں گے جو کہ بعد ازاں Limofiedکے نزدیکی ڈرائیورکو منتقل کی جائیگی اور مسافر با آسانی ان رجسٹرڈ کاروں کے ذریعے بروقت اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائینگے۔

کار بکنگ ایپ Limofiedکی تعارفی تقریب گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، اس ایپ کے ذریعے مسافر پوائنٹ ٹو پوائنٹ کار بکنگ،ایئر پورٹ پک ان ڈراپ اور شادی بیاہ و دیگر سماجی و کاروباری مواقعوں کیلئے کار بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے ،عنقریب یہ سروس ملک کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرادی جائیگی،Limofied پاکستان میں اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کرے گی جو کہ کریم اور Uber فراہم کرنے میںناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

Limofiedکی جانب سے پاکستان میں خواتین مسافروں کیلئے ایک خاص فیچر شLa femmeص متعارف کرایا گیا ہے جس میں خواتن مسافر وں کو خواتین ڈرائیورز(کیپٹن) کی خدمات فراہم کی جائینگی، Limofied کے سروس سینٹرز ،ایپ اور ویب سائٹ چوبیس گھنٹے صارفین کی خدمت کیلئے کھلے رہیں گے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Limofied ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے سی ای او سید محمد کاشف اقبال کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان میں محروم طبقے کو با عزت روزگار کی فراہمی میرا خواب تھا اور اس جدید کار بکنگ ایپ کے ذریعے نہ صرف مسافروں کو سفر کی سہولت حاصل ہوگی بلکہ ہزاروں افراد کو با عزت روزگار بھی میسر آسکے گا، Limofied کے چیف ٹیکنیکل آفیسر محمد زاہد خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے پاکستان کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ترین تخلیقاتی ٹرانسپورٹ مینجمنٹ ایپلیکیشن تیار کی ہے اور ہمارا عزم با عزت روزگار کی فراہمی اور لوگوں کیلئے سفری آسانیا مہیا کرنا ہے اور یہ یقینی طور پر پاکستان میں کار بکنگ کے حوالے سے ایک انقلاب ثابت ہوگا۔

Limofiedآسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں اور یورپ کے متعدد شہروں میں پہلے ہی کامیابی سے کام کررہی ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ،پاکستا ن کے بعد اس سروس کو برطانیہ ،امریکا،کینیڈا ،مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرا یا جائیگا، Limofied کاموٹو’’ہمیشہ وقت پر‘‘ ہے جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ Limofiedکا مقصد مسافروںکو بروقت،ارزاں اور با سہولت کار رائیڈ فراہم کرنا ہے ،مسافر اپنے اسمارٹ فونز کی مدد سے بذریعہ ایپ،ویب سائٹ یا پھر سروس سینٹرز پر کال کرکے یہ سروس حاصل کرسکیں گے ،مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر Limofiedکی تمام کاروں میں ٹریکر نصب ہیں جبکہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس یافتہ انتہائی ماہر افراد کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز