پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی ریکارڈ بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع

انڈیکس ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 47 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب

پیر 19 دسمبر 2016 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر نئے کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی ریکارڈ بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 47 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہاتاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس46900پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوری 2016 سے اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیزی میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، 11 ماہ کے دوران 100 انڈیکس میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں ماہ کے آغاز سے اب تک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے ، پیر کو ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 47 ہزار کی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی حتمی نیلامی 22 دسمبر کوکی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق حصص کی نیلامی سے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کمپنیاں بھی ا سٹاک مارکیٹ میں رجسٹر ہونے کی توقع ہے جس سے انڈیکس میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ پیر کو کاروبار کے آغاز سے سے سرمایہ کاری بینکنگ ،سیمنٹ ،اسٹیل اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرگرم دکھائے دیے جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46600،46700،46800،46900اور47000 پوائنٹس کی5نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو تو برقرار نہ رکھ سکا مگر49900پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہو کر ایک اور تاریخی سنگ میل ضرور عبور کر لیا ۔

پیر کوکو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس میں 354.06پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 46584.53پوائنٹس سے بڑھ کر46938.59پوائنٹس پرپہنچ جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس196.18پوائنٹس کے اضافے سی25380.04پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31835.13 پوائنٹس سے بڑھ کر31998.48پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں48ارب8کروڑ42لاکھ57ہزار840روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم93کھرب32ارب80کروڑ87لاکھ70ہزار454روپے سے بڑھ کر93کھرب80ارب89کروڑ730لاکھ28ہزار294روپے ہوگیا۔

پیر کومارکیٹ میں34کروڑ41لاکھ51ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ گذشتہ جمعہ کے روز34کروڑ60لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اوراس روزبھی ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کے روز مجموعی طورپر413کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی204کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،194میںکمی اور15کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب 3کروڑ 2لاکھ ،پاور سیمنٹ لمیٹڈ2کروڑ60لاکھ،پاک انٹر نیشنل بلک 2کروڑ8لاکھ ،فیصل بینک 1کروڑ72لاکھ اور عسکری بینک1کروڑ27لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے صنوفی ایونٹس کے بھائومیں115.26روپے اورباٹا پاک کے بھائومیں100روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں199روپے اورسروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے بھائومیں31.41روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین