محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزکی ٹیمیں متحرک، جعلی زرعی ادویات کیخلاف آپریشن جاری

ملتان میں محکمہ زراعت کے فیکٹری پرچھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لے کرحوالہ پولیس کر دی گئیں

منگل 20 دسمبر 2016 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت کی سربراہی میں محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی ٹیمیں متحرک ہو گئیں۔ ملتان میں ایک آپریشن کے دوران ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ایند پیسٹی سائیڈز، ملتان ریجن چوہدری محمد فاروق کی سربراہی میں جعلی زرعی ادویات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی جعلی زرعی ادویات برآمد کر لیں۔

محکمہ زراعت کی ٹیم نے ڈیرہ رشید میتلا ضلع ملتان سے تقریباً 36 لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کیں اورموقعہ سے فیکٹری مالک ملزم بنیامین کو گرفتارکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران ملزمان کے زیر استعمال مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئیبل اور بوتلیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔ملزمان کے مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبل استعمال کر کے جعلی زرعی ادویات تیار کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ مظفر آباد، ضلع ملتان میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دی جا چکی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت پنجاب کی سربراہی میں جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندے کے خلاف آپریشن پورے پنجاب میںجاری ہے اور اس دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..