بھارت سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر روئی کی درآمد شروع

منگل 20 دسمبر 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2016ء) ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) وزارت فوڈ سیکورٹی کی جانب سے بھارت سے درآمد ہونے والی روئی کیلئے درآمدی شرائط انتہائی نرم کرنے کے فیصلے کے بعد بھارت سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر روئی کی درآمد شروع ۔ذرائع کے مطابق صرف پچھلے دو روز کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے بھارت سے 3 ہزار ٹن کے لگ بھگ روئی کے درآمدی معاہدوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران بھارت سے مزید روئی درآمدی معاہدے ہونے کا امکان۔

چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ قبل ازیں بھارت سے ہونے والی سوتی دھاگے کی ریکارڈ درآمدات اور اب روئی کی درآمدات دوبارہ بحال ہونے کے باعث پاکستانی کاٹن انڈسٹری کا معاشی مستقبل انتہائی مخدوش ہو گیا ہے جبکہ بھارت سے سوتی دھاگے کی بڑے پیمانے پر ہونے والی درآمدات کے باعث پاکستان میں 100سے زائد ٹیکسٹائل ملز پہلے ہی بند ہو چکی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ کچھ عرصے کے دوران مزید پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کو تالے لگ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں پیداواری لاگت پاکستان کے مقابلے میں کافی کم ہونے اور بھارتی حکومت کی جانب سے سوتی دھاگے کے برآمد کنندگان کیلئے غیر معمولی مراعات کے باعث بھارت سے بڑے پیمانے پر پچھلے کافی عرصے سے پاکستان کو سوتی دھاگے کی برآمدات جاری ہیں جبکہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی انتہائی مہنگی قیمتوں اور کاٹن پروڈکٹس ایکسپورٹرز کیلئے کوئی اضافی مراعات نہ ہونے کے باعث پاکستانی کاٹن انڈسٹری پچھلے کافی عرصے سے سخت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ کپاس کی قیمتوں میں بھی کمی کے رجحان کے باعث کاشتکار طبقہ بھی معاشی بدحالی کا شکار ہیں جس کے باعث ڈی پی پی نے کچھ عرصے قبل بھارت سے درآمد ہونے والی روئی کیلئے سخت درآمدی شرائط عائد کر دی تھی جس کے باعث بھارت سے روئی کی درآمد تقریباً ناممکن ہونے سے پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا تھا تاہم کاٹن اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھارت سے روئی کی درآمد پر پابندی کی بجائے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا مستقبل روشن ہو سکے لیکن اس کے برعکس ایک بار پھر روئی کی درآمدات بحال کر دی گئی ہیں لیکن سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی عائد نہ ہونے کے باعث پوری پاکستانی کاٹن انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ کچھ عرصے کے دوران مزید ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے پاکستانی معیشت کو بھی سخت دھچکا پہنچ سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کی ڈی پی پی کی جانب سے قبل ازیں کراچی کی بندرگاہ پر روکی گئی روئی کی 10 ہزار بیلز کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے