چینی کمپنی نے افغانستان میں اہم سٹرک کی تعمیر کا بڑا ٹینڈر جیت لیا ، معاہدے پر دستخط ہو گے

منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 205 ملین ڈالردے گا ،178 کلومیٹر طویل روڈ قومی شمال جنوب کوریڈور کا دوسرا حصہ ہے،سٹرک افغانستان کی قتصادی ترقی میں اضافہ اور دوسرے صوبوں کو آپس میں جوڑے گی

پیر 9 جنوری 2017 15:02

چینی کمپنی نے افغانستان میں اہم سٹرک کی تعمیر کا بڑا ٹینڈر جیت لیا ، معاہدے پر دستخط ہو گے

کابل /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) چینی تعمیراتی کمپنی وسطی افغانستان میں اہم سڑک تعمیر کرئے گی ، معاہدے پر دستخط ہو گے ، سٹرک افغانستان کی قتصادی ترقی میں اضافہ اور دوسرے صوبوں کو آپس میں جوڑے گی ،178 کلومیٹر طویل روڈ قومی شمال جنوب کو ریڈور کا دوسرا حصہ ہے، منصوبے پر 205 ملین ڈالر لاگت آے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی روڈ اینڈ بریج کارپوریشن (سی آر بی سی ) وسطی افغانستان میں ایک اہم سڑک تعمیرکا بڑا ٹینڈر اپنے نام کر لیا ہے جس کیلئے افغان حکومت اور چینی کمپنی کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گے ہیں معاہدے پر چین سڑک اور پل کارپوریشن کے وائس چیئرمین لورسم اور افغان وزیرمحمود بالگ نے دستخط کیے اس منصوبے پر 205 ملین ڈالر لاگت آے گی جو ایشیائی ترقیاتی بینک دے گا ۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب افغان صدارتی محل میں منعقد ہوئی جس میں افغان صدر اشرف غنی، چین کے ناب سفیر جیانگ زی شین اور دیگر علیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر افغان وزیر پبلک ورکس محمود بالگ نے کہا چینی کمپنی کے تعمیراتی منصوبے سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو گا اور یہ سٹرک 37 سے زائد دیہاتوں میں سے گزرتی ہوئی وسطی صوبے بامیان کے ضلع یاکولانگ اور شمالی صوبے سامنگن کو ایک دوسرے سے جوڑے گی ۔

یہ 178 کلومیٹر طویل روڈ منصوبہ قومی شمال جنوب کاریڈور کا دوسرا حصہ ہے اور اس کا پہلا حصہ شمالی شہر مزار شریف سے یاکولانگ تک پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ۔ افغان وزیر کے مطابق کوریڈور کے تیسرے حصے کا بھی سروے مکمل ہو چکا ہے اس میں 550 کلومیٹر سڑک، جنوبی صوبے قندھار ار امیان کو آپس میں جوڑے گی ۔ اس منصوبے سے ملک میں بڑے پیمانے پر بہتری آے گی ۔

مقامی کسانوں کو فائدہ ہو گا ۔منصوبے کو پہاڑی علاقے میں مکمل کرنے کے لئے ساڑھے تین سال لگیں گے،آٹھ بڑے پلوں کے ساتھ ساتھ 194 چھوٹے پلوں کی تعمیر بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر چینی کمپنی کے سربراہ لورسم نے کہا افغانستان چین کا دوستانہ پڑوسی ہے اور چین افغانستان کی تعمیر نو کے عمل میں ایک اہم کردار کر ئے گا ۔ منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب