پاکستان میں آن لائن سرمایہ کاری آسان بنانے کے لیے یو بی ایل فنڈز اورون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

شراکت داری کے بدولت یو بی ایل فنڈز کے سرمایہ کار ون لنک کے رکن بینکوں کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سروسز کی سہولت حاصل کر سکیں گے

جمعرات 2 فروری 2017 18:55

پاکستان میں آن لائن سرمایہ کاری آسان بنانے کے لیے یو بی ایل فنڈز اورون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹیڈ(یو بی ایل فنڈز) نے پاکستان میں بینکنگ کی دنیا کے سب سے بڑے سوئچ 1LINK کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ 'یو بی ایل فنڈز آن لائن انویسٹمنٹ سہولت کے ذریعے سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کراچی میں یو بی ایل فنڈز کے کارپوریٹ آفس میں ہوا۔

اس شراکت داری کے بدولت یو بی ایل فنڈز کے سرمایہ کار 1LINK کے رکن بینکوں کے ذریعے مختلف عرصے کے دوران ڈیجیٹل ادائیگی کی سروسز کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ یو بی ایل فنڈز کی آن لائن سرمایہ کاری کی سہولت ان تمام سرمایہ کاروں کا احاطہ کرتا ہے جو سرمایہ کاری آن لائن کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ، بینک الحبیب لمیٹیڈ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹیڈ، FINCA مائیکروفنانس بینک لمیٹیڈ، سمٹ بینک نے 1LINK پر یو بی ایل فنڈز کی آن لائن سرمایہ کاری کی سہولت حاصل کر لی ہے جبکہ مزید بینکوں کو بھی وقتاً فوقتاً اس میں شامل کیا جاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اس خوش آئند موقع پر یو بی ایل فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر قادری نے اس شراکت داری کو یو بی ایل فنڈز کیلئے اہم موڑ قرار دیا اور کس طرح اب صارفین ہمارے ساتھ اپنا سرمایہ لگا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسٹریٹیجک شراکت داری کی بدولت ہمارا مقصد اپنے قیمتی صارفین کیلئے سروسز کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے۔ اس سے انہیں ناصرف وقت یا جگہ کے اعتبار سے آسانی ہو گی بلکہ سرمایہ کا عمل بھی مزید آسان ہو جائے گا۔

1لنک گارنٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب آگرہ والا نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوچل فنڈز کی صنعت میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم پٴْرامید ہیں کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کام کرنے کی نئی راہیں فراہم کرے گی۔اس سہولت کے تحت یو بی ایل فنڈزکے آن لائن صارفین یا موبائل استعمال کرنے والوں کو ایک ریفرنس نمبردینے کی ضرورت ہوگی جو آن لائن رقم کی منتقلی اور دوسری متعلقہ تفصیلات کے لیے استعمال ہو گا۔

ایک مرتبہ سرمایہ کاری کے لیے اکاؤنٹ بنانے کے بعد مزید سرمایہ کاری کرنا صرف ایک کلک کی بدولت نہایت آسان اور سادہ ہو جائے گا۔یو بی ایل فنڈزکی آن لائن سرمایہ کاری کی سہولت کا اجرا کمپنی کے گو گرین اقدام کا حصہ ہے۔ غیر کاغذی ذرائع کو یقینی بنانے کے لیے یو بی ایل فنڈز نے اپنا دھیان تکنیکی جدیدیت کی جانب دیا ہے۔ آن لائن رسائی، SMS، ٹیلیفون ریکارڈ کرنے کی سہولت اور ATM بھی غیر کاغذی اور باسہولت سرمایہ کاری ہے جس سے صارفین محظوظ ہو سکیں۔

یو بی ایل فنڈز نے حال ہی میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پہلی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا بھی کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی سرمایہ کاری کی تفصیلات جاننے اور رقم کی منتقلی کروانے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس سے ناصرف رقم کی منتقلی میں سہولت ہو گی بلکہ کاربن کے اثرات کو کم کرنے کا اضافی فائدہ بھی حاصل ہو گا جس کے نتیجے میں صارفین کو سرمایہ کاری کے لیے مزید ماحول دوست، غیر کاغذی راہیں آسان ہوں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب