کپاس کی پیداوار میں 10.63فیصدکا اضافہ،ٹیکسٹائل ملوں نے 95 لاکھ گانٹھیں خرید لیں،صرف 9 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا

جمعہ 3 فروری 2017 18:33

کپاس کی پیداوار میں 10.63فیصدکا اضافہ،ٹیکسٹائل ملوں نے 95 لاکھ گانٹھیں خرید لیں،صرف 9 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 31 جنوری تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جس کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں روئی کی ایک کروڑ 6 لاکھ 34 ہزار 627 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار 96 لاکھ 12 ہزار 711 گانٹھوں کی نسبت 10 لاکھ 21 ہزار 916 گانٹھیں 10.63 فیصد زیادہ ہے صوبہ سندھ میں 37 لاکھ 84 ہزار 740 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار 37 لاکھ 55 ہزار 15 گانٹھوں کے نسبت 29 ہزار 725 گانٹھیں (0.79فیصد) زیادہ ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں 68 لاکھ 49 ہزار 887 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار 58 لاکھ 57 ہزار 696 گانٹھوں کے نسبت 9 لاکھ 92 ہزار 191 گانٹھیں (16.94 فیصد)زیادہ ہے اس عرصی کے دوران مقامی ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے 95 لاکھ 15 ہزار 478 گانٹھیں خریدی جو گزشتہ سال کی خریداری 80 لاکھ 32 ہزار 410 گانٹھوں کے نسبت 14 لاکھ 83 ہزار گانٹھیں زیادہ ہے جبکہ نجی برآمدگان نے 2 لاکھ 2 ہزار 356 گانٹھیں خریدی جو گزشتہ سال کی 3 لاکھ 58 ہزار 418 گانٹھوں کے نسبت ایک لاکھ 56 ہزار گانٹھیں کم ہیں جنرز کے پاس 9 لاکھ 16 ہزار 793 گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہی. جبکہ 180 جننگ فیکٹریاں چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پیداوار ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے جبکہ ملک کی ملوں کی ضرورت کے نسبت 35 لاکھ گانٹھیں کم ہیں تاحال بیرون ممالک سے تقریبا 22 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے ہوچکے ہیں نسیم عثمان کے مطابق بین الاقوامی کپاس منڈیوںچین،امریکہ اور بھارت میں روئی کے بھا میں اضافہ کی وجہ سے مقامی کاٹن کے بھا میں اضافہ کا رجحان برقرار رہے گا. کیونکہ جنرز کے پاس صرف 9 لاکھ گانٹھوں کااسٹاک رہ گیا ہی. جبکہ نئی فصل کے آنے میں 6 مہینوں کا وقت درکار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر