روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ہوئی، اس میں اسٹیٹ بینک کا کوئی اختیار نہیں،ڈاکٹر شمشاد اختر

پیر 16 اکتوبر 2006 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی یا زیادتی میں سٹیٹ بنک کا کوئی اختیار نہیں۔ قومی بچت سکیموں میں اداروں کو حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی اجازت پر مرکزی بینک کو کوئی اعتراض نہیں مگر ان سکیموں پر دیئے جانے والے منافع اور بنکوں کے منافع ایک جیسے ہونے چاہئیں۔

پیر کے روز یہاں دیہی علاقوں میں فنانشل سیکٹر تک رسائی اورموبائل منی ٹرانسفر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 27 ہفتوں کی درآمدات کی ادائیگیوں کے لئے کافی ہیں جبکہ روپے کی قدر میں کمی یا زیادتی میں اسٹیٹ بینک کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی بچت اسکیموں میں اداروں کو حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی اجازت پر مرکزی بینک کو اعتراض نہیں مگر ان سکیموں پر دیئے جانے والے منافع اور بینکوں کے منافع ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ نجی شعبے کے قرضوں میں کمی کے بارے میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بعض وجوہات کی بناء پر قرضوں کے اجراء سے زیادہ واپسی کے عمل میں تیزی آئی ہے مگر نجی شعبہ نئے قرضے حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے کے قرضوں میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ پاک بھارت بینکاری سے متعلق ان کی ریزو بینک آف انڈیا سے بات ہوئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا