پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک ہے، موبی لنک پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کے وژن کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید فروغ دے گی، آگبی کے فابیلا

پیر 6 فروری 2017 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) ویمپل کام موبائل فون کمپنی کے بانی اور تاحیات صدر آگبی کے فابیلا نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک ہے، موبی لنک پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کے وژن کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید فروغ دے گی، موبی لنک جاز کے نام سے آئندہ بزنس کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں موبی لنک جاز کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر ابراہیم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف کارپوریٹ ریگولیٹری افیئرز افسر سید علی نصیر احمد اور ڈائریکٹر میڈیا انجم رضا بھی موجود تھے۔ آگبی فابیلا نے کہا کہ وارد اور موبی لنک کے انضمام کے بعد ہمارے کارپوریٹ صارفین میں مزید پراعمتاد سروسز کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وارد لینے کے بعد موبی لنک ملک میں 5 کروڑ کے قریب صارفین رکھنے والی سب سے بڑی کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی حکومت ملک میں ڈیجٹلائزیشن لانے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے موبی لنک جاز اپنا کردار ادا کرے گی، ہماری کمپنی نے آئندہ حکومت کے ان تصورات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا بزنس بڑھانے کی طرف اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، ایک ایک صارف میرے لئے اہم ہے، ہم پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین اور محفوظ ملک سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موبی لنک جاز جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئی سہولیات اپنے صارفین کو کم قیمت پر پہنچانے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ ٹیلی کام کے شعبہ میں اس حوالہ سے بہت زیادہ جدتیں آ رہی ہیں اور مزید گنجائش موجود ہے۔ موبی لنک جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے اس موقع پر بتایا کہ صارفین سے وصول کردہ ٹیکس حکومت کو جمع کرانے کے حوالہ سے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اس حوالہ سے جاری ہونے والی خبریں غیر حقیقی ہیں، موبی لنک جاز 80 فیصد کوریج دینے والی کمپنی ہے ا ور سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہے۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے نظرثانی کی ضرورت ہے، حکومت ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ٹیکسوں کے نظام میں آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایماء پر کمپنی صارفین نے ٹیکس جمع کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موبی لنک جاز نے وارد خریدنے کے بعد اس کے 260 فرنچائزی ختم کئے کیونکہ ملک بھر میں موبی لنک جاز کا اپنا نیٹ ورک وسیع ہونے کے بعد ان فرنچائز کیلئے اپنا کاروبار منافع بخش رکھنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ وی ایس ایس کے تحت 1800 ملازمین نے ملازمت چھوڑنے کی درخواستیں دیں مگر ہم نے اکثر کی درخواستیں مسترد کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمپنی مزید روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان