پاکستانی بینک سی پیک کی مالی ضروریات پوری کرنے کے اہل نہیں،میاں زاہد حسین

سی پیک کیلئے ایف بی آر کے عملے کی تعداد اور اس کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 17 فروری 2017 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی بینک سی پیک کی مالی ضروریات پوری کرنے کے اہل نہیں۔ مقامی بینکوں کی استعداد بڑھائی جائے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بینکوں کو پاکستانی مارکیٹ کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے انھیں اس منڈی یں قدم رکھنے کی ترغیب دی جائے۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ایف بی آر نے سی پیک کے روٹ پر اکتالیس عمارتیں بنانا کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاکہ ٹیکس سے متعلقہ معاملات کو دیکھا جا سکے۔ حکومت سی پیک کی ضروریات کے مد نظر ایف بی آر کے عملے کی تعداد اور اس کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے جاری تعمیراتی منصوبوں میں اہم ترین گلگت بلتستان کا منصوبہ ہے جسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

پاک چین سرحد پر کسٹمز کا عملہ تو موجود ہے مگر سہولیات نہیں ہیں اور دیگر مسائل بھی ہیں جنھیں جلد از جلد دور کیا جائے۔ ایف بی آر نے سی پیک پر جو پراجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں انھیں کسی قسم کی پیچیدگی کے بغیر جلد از جلد مکمل کرنے اور وہاں سٹاف تعینات کرنے کی ضرورت ہے اسلئے وزارت خزانہ فوری طور پر نئی آسامیوں کی منظوری دے۔ ایف بی آر کی موجودہ انتظامیہ نے ملازمین کو ترغیبات دینے کا جو عمل شروع کیا ہوا ہے اس کے ان کا حصولہ بڑھے گا اور مجموعی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جس بہتر نتائج نکلیں گے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے پرانے ٹیکس تنازعات جنکی تعداد سینکٹروں میں ہے کوحل کرنے کا منصوبہ لائق تحسین ہے جو ٹیکس اصلاحات کے جانب اچھی پیش رفت ہے۔ اس سے زیر التور مقدمات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور