محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مشاورتی اجلاس برائے انٹیلیکچوئل پراپرٹی مینجمنٹ کا انعقاد

ہفتہ 25 فروری 2017 19:10

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مشاورتی اجلاس برائے انٹیلیکچوئل پراپرٹی مینجمنٹ کا انعقاد
ملتان۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں مشاوراتی اجلاس برائے انٹیلیکچوئل پراپرٹی مینجمنٹ منعقد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ تھے ۔مشاورتی اجلاس منعقد کروانے کا مقصد نئی ایجادات، نئی ورائٹی اور نئی چیزوں کے مالکانہ حقوق کی تقسیم کو زیادہ سے زیادہ منصفانہ بناناتھا مثلاً کسی بھی نئی چیز کی رائیلٹی فیکٹری مالک ، کسان یاادارے میں کس طرح تقسیم کرنی ہے تاکہ تمام سٹیک ہولڈز کو زیادہ سے زیادہ فوائدحاصل ہو سکیں، اس کے ساتھ ساتھ ایسا منظم سسٹم بھی بنانا جس میںمعیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہو سکے اور قائدے قوانین پر عمل کیا جا سکے ۔

وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے مشاوراتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جامعہ میںایسا نظام لا رہے ہیں جس سے نئی ایجادات ہونگی اور ان ایجادات کا معاشرے کی ترقی کیلئے بہترین استعمال بھی ممکن ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ نئی ایجادات کاپی رائیٹس، ٹریڈ مارک ،ٹریڈ سکربشن سے منظور شدہ ہوں تاکہ مالک کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے جو چیز مالک نے بنائی ہے اس پر مکمل اختیار بھی مالک کو ہی حاصل ہو سکے یہی سوچ ہم جامعہ میں بھی رائج کریں گے تاکہ جو محنت کر کے کچھ نیا ایجاد کرتا ہے تو اس کا فائدہ بھی اسے ملے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان مسٹر نادر چٹھہ نے کہاکہ حکومت نئے ڈیم بنا رہی ہے ڈویلپمنٹ کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز ہے جس سے جلد ہی فوائد حاصل ہو نا شروع ہو جائیںگے حکومت اس جامعہ کی تعمیر و ترقی اور اس کی بہتری کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی ۔ یہ جامعہ اس خطے کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے کیونکہ یہ خطہ زراعت کی پیداوار کے لحاظ سے اہم ہے اور زراعت کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

مشاوراتی اجلاس سے ممبر سینڈیکیٹ جامعہ ممتاز خا ن منیس ، وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجئیرنگ پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ ،ممبر قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، محمدخان ڈاھا ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی مہدی عباس لنگاہ ، چوہدری فضل الرحمن ، شوکت حیات خان بوسن ،بیگم خولہ امجد ، چیئر مین بلدیہ خانیوال مسعود مجید ڈاھا ، ملک آصف رجوانہ و دیگر موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب