یو بی ایل فنڈز کو مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا

جمعرات 2 مارچ 2017 20:26

یو بی ایل فنڈز کو مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) یو بی ایل اسٹاک ایڈوانٹیج فنڈ کا انتظام سنبھالنے والی یو بی ایل فنڈ منیجرز(یو بی ایل فنڈز) نے دیگر مالیاتی سروسز(فنانشل سروسز) کیٹیگیری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ حاصل کیا ہے جو ان کا اس طرز کا تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول کے ساتھ ہی یو بی ایل فنڈز نے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اعزاز برقرار رکھا۔

یہ ایوارڈ یو بی ایل فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر قادری نے ایک تقریب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر جناب رشید اے رضوی سے وصول کیا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے یاسر قادری نے کہا کہ ہم مسلسل تیسری مرتبہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایوارڈ سے عزت افزائی کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ ہمارے ملازمین کی انتھک کوششوں کی عکاسی کرتا ہے جو دن رات کام کر کے خصوصاً ڈیجیٹل دنیا میں قابل ذکر جدت طرازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو عالمی معیار کی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان 1982 سے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کا انعقاد کرا رہی ہے جس کا مقصد ان کمپنیوں اور اداروں کو سراہنا اور ان کی عزت افزائی کرنا ہے جو غیر معمولی و بہترین کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ترقی پسند اور روشن خیال مینجمنٹ کے طریقوں پر عمل کر رہے ہیں۔یہ ایوارڈ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یو بی ایل اسٹاک ایڈوانٹیج فنڈ کی مینجمنٹ میں کمپنی کی بہترین کارپوریٹ پریکٹس اور انتظامیہ ہے۔

یہ ایک ایکوٹی فنڈ ہے جو اپنے سرمایہ کاروں کے لیے مستقلاً مسابقتی منافع پیدا کرتا رہا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے بنیادی معیار بہترین کارپوریٹ اور مینجمنٹ کارکردگی کو بنایا گیا ہے جس کی عکاسی قائدانہ صلاحیت، کارپوریٹ انتظامیہ، گاہکوں اور مارکیٹ پر مرکوز توجہ، HR، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور سماجی ذمہ داری، رسک مینجمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انفرا اسٹرکچر، سروس ڈیلیوری اور سیکیورٹی کرتے ہیں۔

یو بی ایل فنڈز اپنی اعلیٰ پائے کے کارپوریٹ نظم و ضبط اور مینجمنٹ کی بہترین کارکردگی کے لیے فنانشل سروسز سیکٹر میں سراہا جاتا رہے گا جو کہ مضبوط کمپلائینس اور رسک کی بنیاد پر آڈٹ فریم ہے۔یو بی ایل فنڈز نے فنانشل سیکٹر میں اپنی جدیدیت کے لیے حال ہی میں بے شمار بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے جس میں تائیوان میں ہونے والے ایشیا پیسیفک ICT الائنس کی جانب سے فنانشل انڈسٹری ایپلیکیشن پر ایوارڈ، امریکا کے شہر کیلیفورنیا کا CIO 100 ایوارڈ، امریکا کے شہر فلوریڈا کا ڈیجیٹل ایج 50 ایوارڈ بھی شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب