پاکستان بحرین کاروباری مواقع بارے دوسری کانفرنس( کل )سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے، پاکستان کو خلیج تعاون کونسل نے آزدانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی بحرین کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ بات چیت

بدھ 29 مارچ 2017 22:46

پاکستان بحرین کاروباری مواقع بارے دوسری کانفرنس( کل )سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے، پاکستان کو خلیج تعاون کونسل نے آزدانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کاروباری مواقع بارے دوسری کانفرنس(کل ) جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے پاکستان کو خلیج تعاون کونسل نے آزدانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے یہ بات بحرین کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے بحرین کے وزیر تجارت و صنعت زائدلزیانی کی قیادت میں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کاروباری مواقع بارے پاکستان بحرین دوسری کانفرنس میں وفد کی شرکت کو سراہا ۔ وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے آئیڈیا کی حمایت کی ۔

(جاری ہے)

خلیج تعاون کونسل 6 ممالک پر مشتمل ہے اور کونسل بحرین ، کویت ، اومان ، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے ۔

خرم دستگیر نے وزارت تجارت کے متعلقہ حکام کو خلیج تعاون کونسل معاہدہ کے دائر کار کا مسودہ فوری طور پر خلیجی ممالک کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان بحرین کاروباری مواقع بارے اسلام آباد میں آج سے شروع ہونے والی دوسری کانفرنس کی صدارت پاکستان اور بحرین کے وزراء تجارت مشترکہ طور پر کریں گے اور اس سے مزید کاروباری مواقع کے امکانات کی راہ ہموار ہو گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہو گا۔

2015-16ء میں پاکستان اور بحرین کے مابین تجارتی حجم143.10 ملین ڈالر تھا جن میں پاکستان سے 66.47ملین ڈالرز کی برآمدات اور بحرین سے 76.63ملین ڈالرز کی درآمدات شامل ہیں ۔ ملا قات کے دوران زاید الزیانی نے وزیر تجارت کی میزبانی اور پرتپاک خیر مقدم کو سراہا اور تجارت میں اضافہ کیلئے خلیج تعاون کونسل ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کی دعوت دی ۔

انہوں نے سٹریٹجک کمیٹی کو فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ زاید الزیانی نے پاکستان کو بحرین میں فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹول کے انعقاد کی دعوت بھی دی ۔وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے بحرینی اپنے ہم منصب کی دعوت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اس سال اکتوبر میں بحرین میں فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹول منعقد کرے گا ۔ انہوں نے بحرین کو پاکستان میں تجارتی نمائش کے انعقاد اور اس میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی ۔ قبل ازیں وفد نے وزیر اعظم پاکستان سے ملا قات کی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کا دورہ کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں