اوبر کا لاہور اور کراچی میں اپنے کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی کا مقصد اپنے پارٹنر ڈرائیورز اور صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے‘ جی ایم صفی شاہ

جمعرات 6 اپریل 2017 21:36

اوبر کا لاہور اور کراچی میں اپنے کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے ملک کے 2بڑے شہروں میں اپنے کرایوں میں 20فیصد کمی کردی۔کمپنی نے کراچی اور لاہور میں اوبرگو، اوبر آٹو اور اوبر ایکس نامی سروس متعارف کراتے ہوئے کرائے میں کمی کا اعلان کیا۔جاری بیان میں اوبر نے دعویٰ کیا کہ کرایوں میں کمی کا مقصد اپنے پارٹنر ڈرائیورز اور صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے۔

اوبر کے پاکستان میں جنرل مینیجر صفی شاہ کا کہنا تھا کہ اوبر نے ہمیشہ اپنے پارٹنر ڈرائیورز کو پرکشش مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم ان کے بغیر پاکستانی عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم نہیں کرسکتے۔صفی شاہ کے مطابق اوبر کو یقین ہے کہ کرائے کے نرخ نامے میں تبدیلی ان کی گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کا سبب بنے گی اور لوگ چھوٹے سے چھوٹے سفر کے لیے ہماری گاڑیوں کا استعمال کریں گے اور اسی وجہ سے ہم تھوڑے کلو میٹرز پر زیادہ پیسے کمائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور اور کراچی میں اپنی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمارے پارٹنر ڈرائیور نئی قیمتوں کے تحت مسافروں کو سہولیات فراہم کریں اور ہم اپنے پارٹنرز کی جانب سے ایپ کے استعمال کی یومیہ بنیادوں پرنگرانی کریں گے۔خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ نئی اوبر ایکس سروس کے ذریعے صارفین تین اقسام کی گاڑیوں کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔اس سروس کے ذریعے صارفین اوبر ایکس، اوبر گو اور اوبر آٹو کی گاڑیاں استعمال کر سکیں گے اور تینوں گاڑیوں کی کرائے کے نرخ مختلف ہوں گے۔کمپنی کے مطابق صارفین کو کم قیمتوں والی اسکیم کے ذریعے تین اقسام کی گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد اپنے پارٹنر ڈرائیورز کی کمائی میں اضافہ کرنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب