
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- سماجی مضامین
- 28 سے 32 سال کے درمیان کی جانے والی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں، ماہرین
28 سے 32 سال کے درمیان کی جانے والی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں، ماہرین
ماہرین کے مطابق شادی کے وقت آپ کو نہ ذیادہ جوان ہونا چاہیے اور نہ ہی بوڑھا اسی لیے زندگی کے دوسرے عشرے کے اواخر یا تیسرے عشرے کے ابتدائی برس بہت موزوں رہتے ہیں۔ کیونکہ اس عمر میں مرد اور عورت کئی ذمے داریوں کو پہلے سے ہی سنبھالنا شروع کردیتے ہیں
جمعہ 16 اکتوبر 2015

یونیورسٹی آف یوٹاہ میں سماجیات کے ماہر نِک وولفنگر نے امریکا میں نیشنل سروے آف فیملی گروتھ کے تعاون سے کہا ہے کہ نوعمری سے لے کر 30 کے عشرے کی ابتدا میں کی جانے والی شادیاں ذیادہ کامیاب ہوتی ہیں اور وہ طلاقوں سے متاثر نہیں ہوتیں۔ اس سے ذیادہ عمر پر طلاق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے یعنی 32 سال سے زائد عمر کے بعد طلاق کا خطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتاہے۔ اس سروے میں ریاضی کے اصولوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق شادی کے وقت آپ کو نہ ذیادہ جوان ہونا چاہیے اور نہ ہی بوڑھا اسی لیے زندگی کے دوسرے عشرے کے اواخر یا تیسرے عشرے کے ابتدائی برس بہت موزوں رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
کیونکہ اس عمر میں مرد اور عورت کئی ذمے داریوں کو پہلے سے ہی سنبھالنا شروع کردیتے ہیں اور سنجیدہ ہوجاتے ہیں۔
ولفنگر کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس مطالعے میں عمر، جنس، قومیت، خاندانی نظام، تعلیم، مذہبی رجحانات ، جنسی رجحان اور رہائشی علاقوں کو بھی مدِ نظررکھا گیا ہے لیکن عمر شادی پرخاص طور پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ایک اور ماہر فلپ کوہن کہتے ہیں کہ ان کے مطابق اگر شادی 45 سے 49 سال کی عمر میں کی جائے تو اس کے ناکام ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں لیکن دیگر افراد اس سے متفق نہیں۔ دوسری جانب تعلیم اور مالی حیثیت بھی شادی پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
28 Se 32 Saal K Darmiyaan Ki Jane Wali Shadiyaan is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 October 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.