
آٹھ سالہ چوتھے بھائی نے درخت پر چڑھ کر جان بچائی
سات خونخوار کتوں کے بھنبھوڑ نے سے تین کمسن بھائیوں کی دلخراش موت۔۔۔ ان تین بچوں کے والدین کو جو اس واقعے میں اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے شاید زندگی بھر ذہنی سکون میسر نہیں آ سکے گا
جمعرات 11 جون 2015

سوموار یکم جون کی دوپہر کو رحیم یار خان کے نواحی قصبے فیروزہ کے قریب واقع چک 66 عباسیہ میں ایک ایسا دلخراش واقع پیش آیا جو معاشرتی بے حسی اور انسانی المیوں کے حوالے سے نہ صرف مدتوں یاد رکھا جائے گابلکہ اس بھیانک واقع کی یاد میں ان تین بچوں کے والدین کو جو اس واقعے میں اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے شاید زندگی بھر ذہنی سکون میسر نہیں آ سکے گا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ”نوٹس “ لیے جانے کے باوجود نہ تو اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اور نہ ہی علاقے کی کسی بڑی سیاسی یا انتظامی شخصیت نے ان بچوں کے گھر جا کر انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی ہے۔ یکم جون کی صبح فیروزہ کے نزدیک واقع چک 79 عباسیہ سے تعلق رکنے والا ایک بد قسمت خاندان جس کے سربراہ کا نام محمد ارشاد اور خاتون کا نام سکینہ بی بی ہے اپنے چار کمسن بچوں کے ہمراہ روزی روٹی کی تلاش کیلئے صبح سویرے ملحقہ گاوٴں 66 عباسیہ میں گئے جہاں کھیتوں میں کام کے دوران انہوں نے اپنے چار بچوں کو نزدیکی درختوں کی چھاوٴں میں بیٹھا دیا جس کے دوران بچے کھیل کود میں مصروف ہو گئے لیکن اسی دوران 7 خونخوار کتوں نے جو بعض اطلاعات کے مطابق آوارہ تھے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق وہ کتے چند چوہدریوں نے لڑائی کیلئے پال رکھے تھے ،نے اچانک ان بچوں پر حملہ کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی بے دردی سے 13 سالہ علی حسنین، 5 سالہ عبداللہ اور 3 سالہ عبید اللہ کو موقع پر ہی کاٹ کاٹ کر جاں بحق کر دیا جبکہ خوش قسمتی سے اس خاندان کا چوتھا بچا جس کی عمر 8 سال بتائی جاتی ہے نے ایک قریبی درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی جبکہ بچوں کے بچاتے ہوئے سکینہ بی بی بھی معمولی زخمی ہوگئی۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
3 Bhaiyoon Ki Dilkharash Dastaan is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 June 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.