8 اکتوبر 2005ء

پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 11 برس بیت گئے۔ اس بدقسمت دن ستر ہزارسے زائد افراد لقمہء اجل بنے۔ لاکھوں افراد زخمی ہوئے اورلاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو گئے۔8 اکتوبر 2005 کی صبح اچانک مظفر آباد، باغ، وادی نیلم، چکوٹھی سمیت خیبر پختون خواہ کے علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں ایک ایسا زلزلہ آیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016

8 October 2005 EarthQuake
پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 11 برس بیت گئے۔ اس بدقسمت دن ستر ہزارسے زائد افراد لقمہء اجل بنے۔ لاکھوں افراد زخمی ہوئے اورلاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو گئے۔8 اکتوبر 2005 کی صبح اچانک مظفر آباد، باغ، وادی نیلم، چکوٹھی سمیت خیبر پختون خواہ کے علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں ایک ایسا زلزلہ آیا کہ گویا قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔

خوفناک گڑگڑاہٹ کے ساتھ آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔
خوفناک زلزلے کی وجہ سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے ایف ٹین مرکزمیں واقع مارگلہ ٹاوربھی منہدم ہوگیا تھا۔ جس سے خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر73افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر اور صوبہ سرحد کی 15 تحصیلیں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔

(جاری ہے)

ایک ہی جھٹکے میں لاکھوں مکانات زمین بوس ہو گئے۔

ستر ہزار سے زیادہ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ سوا لاکھ سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ 30 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔سب سے زیادہ تباہی مظفر آباد میں ہوئی جہاں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے والے اٹھائیس سو تعلیمی اداروں میں سے ڈیڑھ ہزار سے زائد سکولوں کی تعمیر 10سال گزر جانے کے باجود آج تک مکمل نہیں ہو سکیں۔

یہ ایک قیامت خیز گھڑی تھی7.6 پوائنٹ کے زلزلے نے 37 سیکنڈ میں ہر طرف تباہی مچا دی۔کوئی خو اب میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ قیامت کی گھڑی میں ایک دم توڑ تی قوم کو زندگی کا امرت دینے کے لیے پورا ملک امڈ آئے گا اور مرد ، خواتین، جوان بوڑھے حتیٰ کہ گداگر ، معذور لوگ اور معصوم بچے سر ہتھیلی پر رکھ کر اس سرکتی ہوئی زمین پر دیوانہ وار قافلہ در قافلہ پہنچیں گے۔

پاکستانیوں نے بغیر کسی سیاسی مذہبی یا حکومتی اپیل کے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے بھائیوں کو بچانے کے لیے ایک سانس بھی ضائع کئے بغیر وہ کچھ کیا جس کی چشم فلک نے مثال نہ دیکھی تھی۔صلہ رحمی ، درد دل ،گہری محبت اور اسلامی اخوت کے اس والہانہ پن نے انتہائی تکلیف دہ صورت حال میں ہمیں ہماری شناخت دی اور ہمارے چہرے سے بد خواہوں اور سازشی قوتوں کی پھیلائی ہوئی کج فہمیوں،بد اعتمادیوں اور احساس کمتری کی دھول اتار کر ہمارے اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کے درمیان پندرہ صدیوں کی جدائی کا فاصلہ مٹا کر ہمیں انصار مدینہ کی پر نور دنیا میں پہنچا دیا۔


مظفرآباد کے شہری کوئٹہ بلوچستان کے سکاؤٹس کے دستے اور بلوچ اساتذہ کی امدادی سرگرمیوں میں دن رات جان توڑ محنت کام کرنے کا جذبہ اور مشقت کبھی نہیں بھلا سکتے۔لیکن اس دستے میں شامل اسلامیہ ہائی سکول کوئٹہ کے سکاؤٹ محمد شان نے اسی شانِ بے نیازی کے ساتھ دریائے نیلم کی موجوں کو گلے لگا کر جان قربان کر دی اور قیامت تک کے لیے کشمیر اور بلوچستان کی محبت کا پل قائم کر گیا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

8 October 2005 EarthQuake is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 October 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.