افواج پاکستان ہمارا فخر ہے

یہ مت بھولو۔۔۔۔۔کہ ہمارا ہنستا مسکراتا پاکستان۔۔۔۔محفوظ ہے۔۔تو صرف افواج پاکستان کی بدولت۔۔۔اگر ایٹمی طاقت بنا ہے تو افواج پاکستان کی بدولت۔۔۔اگر پاکستان کے نام سے دشمن طاقتیں کانپ جاتی ہیں تو صرف افواج پاکستان کی بدولت

سارہ رحمان پیر 3 فروری 2020

afwaj Pakistan hamara fakhar hai
افواج پاکستان ہمارا فخر ہے۔۔یہ ایوبی کے جانشین ہیں۔۔وہ ایوبی۔۔۔جس کی ہیبت سے دشمن کے ایوان لرز جاتے تھے۔۔۔۔جس کے بلند اور مضبوط کردار کی گواہی۔۔۔خود عیسائی دیتے تھے۔۔تاریخ کے اوراق کو پلٹ کر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے۔۔دشمن قوتیں شروع سے ہی۔۔۔مسلمانوں کی جڑیں کاٹنے کیلئے اپنی تمام تر قوتیں صرف کر رہی ہیں۔۔ان کی زندگیوں کا مقصد ہی مسلمانوں کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

۔۔۔
وہ پیسہ عورت اور نشہ۔۔۔۔ان تین چیزوں کے ذریعے مسلمانوں کو خریدنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔۔۔ایسے اوچھے ہتھکنڈے ان کافروں کی اوقات اور غیرت کو بیان کرنے کیلئے کافی ہیں۔۔۔۔لیکن اس کے باوجود وہ سائنس اور ٹیکنا لوجی کے میدان میں ہم مسلمانوں سے بہت آگے ہیں۔۔۔اس وقت دنیا میں۔

(جاری ہے)

۔۔یہودیوں کی صرف 6000 فوڈ پروڈکٹس ہیں۔۔۔۔اور خریدنے والی پوری دنیا۔

۔۔صرف ان فوڈ پروڈکٹس سے ہونے والے منافع کا اندازہ لگایا جائے۔۔۔۔تو یہ کہاں تک جا پہنچے گا۔۔۔۔اور یہ منافع کہاں استعمال ہوتا ہے۔۔۔۔ہم مسلمان یہ سوچنا ہی نہیں چاہتے۔۔۔۔ہم اپنی قسمت پر خوش ہیں۔۔۔۔کیونکہ ہمیں ان چیزوں سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے۔۔۔اسے ہم خدا کی تقدیر سمجھ کے قبول کر لیتے ہیں۔۔۔کیونکہ ہم مسلمان ہیں۔۔۔۔۔
بقول شاعر 
ہوئیں ان کی فضائیں ان کی سمندر ان کے جہاز ان کے 
گرہ بھنور کی کھلے تو کیونکر بھنور ہے تقدیر کا بہانہ۔

۔۔
کتنے افسوس کی بات ہے۔۔۔۔ہمیں صرف یہ یاد ہے ہم مسلمان ہیں۔۔۔۔کیا کبھی ہم نے سوچا۔۔۔مسلمان کی تعریف کیا ہے۔۔۔؟کیا ہم اس تعریف پر پورا اترتے ہیں۔۔۔۔پیسہ اور عورت کے نشے نے ہماری عقلیں ہم سے چھین لی ہیں۔۔اور ہم مسلمان نہیں۔۔ایمان فروشوں میں شامل ہو رہے ہیں۔۔۔جو ہمارے مخلص ہیں۔۔۔جن کی بدولت ہمارا ملک محفوظ ہے۔۔۔جو ہمارے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے۔

۔۔۔اپنی جان مال اولاد سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں۔۔۔۔جن کی زندگیوں کا مقصد پاکستان کی بقا ہے۔۔۔عالم اسلام کی بقا ہے۔۔۔۔وہ پر اسرار لوگ۔۔۔وہ اللہ کے مجاہد جو سروں پر کفن لپیٹے۔۔۔اسلام اور پاکستان کی بقا کیلئے برسر پیکار ہیں۔۔۔۔دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔۔۔۔ ہم ان کیلئے کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔غداروں کے پیچھے لگ کر ان کو جلاد ظالم۔

۔۔قاتل یہاں تک کے غدار قوم تک کا لقب دے دیتے ہیں۔۔۔۔تو ہم کیا ہیں۔۔۔؟ہم گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر دشمن کے سلیپرز سیل کے پھیلائی جال میں بخوبی پھنس جاتے ہیں۔۔۔۔واقعات اور حالات کا جائزہ لیے بغیر۔۔۔۔۔ہماری سوچ اور سمجھ صرف وہاں تک کام کرتی ہے۔۔۔جو چیز ہمیں دکھائی جاتی ہے۔۔۔۔سچ اور جھوٹ کی پہچان ختم ہو گئی ہے۔۔۔۔۔گھروں میں سکون سے بیٹھ کر اپنے محسنوں کے احسانوں کا بدلا ان کو گالی کی صورت میں دینے والو۔

۔۔۔۔صرف اتنا بتا دو۔۔۔۔غدار کون ہے۔۔۔۔اللہ کے وہ سپاہی۔۔جو اپنا جان مال پاکستان کیلئے قربان کر رہے ہیں۔۔۔یا ہم لوگ۔۔۔جو کچھ کیے بغیر سوچے سمجھے اپنے گھروں میں بیٹھ کر بھونک رہے ہیں۔۔۔۔کفار کے پالتو کتوں۔۔۔میر جعفر کے جانشین ہونے کا حق بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔سوشل میڈیا پر اپنی فوج کے خلاف بکواس کر کے۔۔دشمنوں کے عزائم کامیاب بنانے والے بھی غدار ہیں۔

۔۔۔اکثر لوگ۔۔یہ بات بڑے فخر سے کرتے ہیں کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔۔۔اس لیئے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔۔کیا کبھی یہ بھی سوچا۔۔۔۔کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹم بم اکیلے بنا لیا تھا۔۔۔۔کیا ایٹمی طاقت بنا۔۔۔بہت آسان تھا۔۔۔۔۔اس بات کو فخر سے بیان کرنے والویہ کیوں بھول جاتے ہو۔۔۔۔کہ پاکستان کو اتنا عظیم تحفہ دینے کیلئے کتنے ہی گمنام مجاہد دنیا کے کتنے ہی حصوں میں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

۔۔جن کو نہ کوئی دفنانے والا تھا۔۔۔اور نہ ہی ان کی شہادت پر ان کے پیارے ان کے پاس تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے والا بھی کوئی نہیں تھا۔۔تنخواہ دار فوج اور عیاشی کرنے کا طعنہ دینے والے بزدلوں۔۔۔۔کبھی ایسی موت کا تصور بھی کر لو۔۔تو تمہاری روحیں کانپ جائیں۔۔طعنے دینے والو۔۔اور فوج پر بھونکنے والو۔۔۔۔اگر ہماری عظیم فوج کو عیش وعشرت کا لالچ ہوتا۔

۔تو آج پاکستان کا حال عراق چیچنیا شام اور فلسطین جیسا ہوتا۔۔۔۔۔
یہ مت بھولو۔۔۔۔۔کہ ہمارا ہنستا مسکراتا پاکستان۔۔۔۔محفوظ ہے۔۔تو صرف افواج پاکستان کی بدولت۔۔۔اگر ایٹمی طاقت بنا ہے تو افواج پاکستان کی بدولت۔۔۔اگر پاکستان کے نام سے دشمن طاقتیں کانپ جاتی ہیں تو صرف افواج پاکستان کی بدولت۔۔۔کیونکہ یہ دھرتی کے سچے سر پھرے عاشق ہیں۔

۔۔۔جو دھرتی ماں کی خاطر جان دے سکتے ہیں۔۔۔تو غداروں کی جان لے بھی سکتے ہیں۔۔۔۔یہ مت بھولنا۔۔۔۔۔کبھی مت بھولنا۔۔۔۔۔افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں۔۔۔۔اور ان کی بدولت ہی عنقریب۔۔۔ہم پھر سے پوری دنیا پر غالب آنے والے ہیں۔۔۔ خدارا افواج پاکستان کا ساتھ دو۔۔۔۔خود کو پہچانو۔۔۔۔اپنا مقام پہچانو۔۔۔دوست اور دشمن کی تمیز سیکھو۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

afwaj Pakistan hamara fakhar hai is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 February 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.