
امریکہ میں اسلام فوبیا
صدارتی امیدوار اس کو ہوا دے رہے ہیں۔۔۔۔ امریکہ کے مسلمانوں میں خدشہ پایا جاتا ہے کہ وہاں اسلام فوبیا کی ایک شدید اور طاقت ور نئی لہر جنم لے رہی ہے کیونکہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر امریکہ کے عہدے کے لیے کوشش کرنے والے دونوں اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور بین کارسن
بدھ 7 اکتوبر 2015

اورنج کاوٴنٹی کے اسلامک انسٹیٹیوٹ میں9/11 کے 15برس پورے ہونے پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے آنیوالی مسلمان خواتین اور ان کے بچوں کو گورے امریکی نوجوانوں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس ادارے کے زیر انتظام ایک مسجد اور ایک سکول چلائے جا رہے ہیں اور یہاں آنے والوں کو تضحیک آمیز کلمات کا نشانہ بنانا ہی اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بن کارسن کی زہر افشانی اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔
(جاری ہے)
امریکہ کے 2.8 ملین مسلمان سمجھتے ہیں کہ ملک میں جب بھی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز ہوتا ہے تو مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔بین کارسن نے عہدہ صدارت کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کی غرض سے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ کسی مسلمان کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے ایک جلسے میں شریک ایک شخص کی ہاں میں ہاں ملائی تھی جو موجودہ صدر امریکہ باراک اوباما کو مسلمان قرار دے دیا تھا۔ اس حوالے سے جب ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ”اوباما کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے سے بڑا اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ صدر اوباما نے امریکہ کے اندر عیسائیوں کے خلاف ایک جنگ شروع کر رکھی ہے۔امریکی عیسائیوں کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی مذہبی آزادی خطرے میں پڑ چکی ہے۔“
امریکہ میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف موجود ذہینت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک 14 سالہ مسلمان نو جوان احمد محمد نے رنگین پنسلوں کے خالی ڈبے میں ایک ڈیجیٹل گھڑی تیار کی اور اپنی یہ ایجاد اپنے اساتذہ کو دکھانے اور شاباش وصول کرنے کی معصوم خواہش لیے سکول چلا آیا۔اس کی ٹیچر نے بجائے اسے شاباش دینے کے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک مسلمان طالب علم بم بنا کر سکول لے آیا ہے۔ اس بچے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ احمد کی تیار کردہ گھڑی کو غلط طور پر بم قراد دے دیا گیا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا میں احمد کے حق میں ایک مہم شروع ہو گئی جس سے متاثر ہو کر صدر اوباما نے اس بچے کو اس کی گھڑی سمیت وہائٹ ہاوٴس مدعو کر لیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور بن کارسن کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز باتیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ نام نہاد تاجر اسلام فوبیا کی چھابڑی لگا کر امریکی عوام کی رائے خریدنا چاہتے ہیں۔
کونسل آف امریکن اسلامک کونسل کے سربراہ نے ایک بیان میں بن کارسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کی مہم ترک کردیں کیونکہ ان کے خیالات و نظریات امریکی آئین سے مطابقت نہیں رکھتے جو تمام امریکیوں کو بلاتفریق مذہب برابر قرار دیتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
America Main Islamphobia is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 October 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.