بدشگون چہرہ

دہلی کے شہر میں ایک برہمن رہتا تھا ۔ لوگوں کا اس کے بارے میں خیال تھا کہ اگر کوئی اس کا چہرہ صبح کے وقت دیکھ لے تو اس کا سارا دن بد حالی میں گزر ے گا۔

ہفتہ 8 اپریل 2017

Bad Shugoon Chehra
دہلی کے شہر میں ایک برہمن رہتا تھا ۔ لوگوں کا اس کے بارے میں خیال تھا کہ اگر کوئی اس کا چہرہ صبح کے وقت دیکھ لے تو اس کا سارا دن بد حالی میں گزر ے گا۔ جب شہنشاہ کو لوگوں کے تصور کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے حقائق تلاش کرنے کا فیصلہ کیا تو ایک رات اس نے دیکھا کہ برہمن اپنے کے کمرے میں سورہاتھا اورشہنشاہ نے برہمن کے چہرے کو دیکھا ۔

دوپہر تک ہرکام ٹھیک ٹھک تھا بعد از دوپہر جونہی وہ دوپہر کے کھانے کیلئے بیٹھا تو اتفاق سے اوپر سے کھانے کی پلیٹ میں چھت سے ایک چھپکلی گر گئی تو شہنشاہ اٹھ گیا اور کہا کہ لعنت ہے میں نے وہ منحوس چہرہ برہمن کادیکھا تھا جس کی وجہ سے میرا کھانا خراب ہو گیا۔ شہنشاہ نے دربار میں منعقد کیاا ور فرمایا کہ :کل صبح اس برہمن کو پھانسی پر لٹکا دو۔

(جاری ہے)

جب بیر بل کو شہنشاہ کے فیصلے کے بارے میں برہمن کے بارے میں علم ہوا تو اس نے نہ صرف اس کو پھانسی سے بچانے کا منصوبہ بنایا بلکہ اس کی غربت سے نکالنے کا بھی سوچا۔ بیر بل برہمن سے جیل میں ملا اور اس سے کہا کہ تجھے پھانسی دینے سے قبل تمہاری آخری خواہش پوچھی جائے گی۔ تو تم ان سے کہو جیسے کہ میں تجھے بتاتا ہوں۔ پھر اس نے اس کو جو کچھ بتانا تھا بتایا۔

اگلی صبح جب برہمن کو پھانسی دینے کیلئے لے جا یا جا رہا تھا تو افسران نے حسب معمول اس سے دریافت کیا کہ تمہاری آخری خواہش کیا ہے ؟ تو برہمن نے خاموشی سے جواب دیا کہ میں لوگوں کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔ شہنشاہ نے میرا چہرہ دیکھا۔صبح کے وقت اور اس نے اپنا دوپہر کا کھانا چھوڑ دیا۔ جب میں نے شہنشاہ کا چہرہ دیکھا صبح کے وقت تو مجھے اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے پڑے ۔

مجھے پھانسی کیلئے لیا جا رہے ہیں۔ لہٰذا میری ہر ایک کیلئے یہ نصیحت ہے کہ وہ شہنشاہ کا چہرہ کبھی نہ دیکھیں۔ ورنہ تم سب کو بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ افسران پریشان ہو گئے بہر حال برہمن کی آخری خواہش کے بارے میں شہنشاہ کو آگاہ کرنا ضروری تھا۔ تو شہنشاہ اس کی آخری خواہش کے بارے میں علم پا کر بڑا غضبناک ہوا۔ اس نے افسران کو حکم دیا کہ برہمن کو اس کے سامنے پیش کیا جائے ۔

جونہی برہمن کو شہنشاہ کے سامنے لایا گیا تو شہنشاہ نے فرمایا کہ کس نے تمہیں اس طرح بتانے کیلئے کہا تھا مجھے یقین ہے کہ بیر بل ہو گا اور دوسرا کوئی نہیں چونکہ بیر بل نے تمہاری جان بچانے کی کوشش کی ہے ۔ تو میرے احکامات یقیناغیر منصفانہ ہوں گے ۔ جاوٴ اب تم آزاد ہو۔ پھر شہنشاہ نے خزانچی کو بلایا اور برہمن کو مال و دولت کے ساتھ روانہ کیا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Bad Shugoon Chehra is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 April 2017 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.