بھارتی ڈونلڈ ٹرمپ سبرامنیم سوامی

مسلم دشمنی میں وہ ”ٹرمپ“ سے بھی دو ہاتھ آگے ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندووٴں کا تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم دشمنی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ معروف بھارتی سیاستدان سبرامنیم سوامی بھی مسلم دشمنی کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ انہیں بھارتی ڈونلڈٹرمپ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی وجہ شہرت کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا تھی

ہفتہ 28 مئی 2016

Baharti Donald Trump
Bhuvan Bagga :
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندووٴں کا تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم دشمنی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ معروف بھارتی سیاستدان سبرامنیم سوامی بھی مسلم دشمنی کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ انہیں بھارتی ڈونلڈٹرمپ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی وجہ شہرت کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا تھی مگر اب و ہ اصل ذمہ داری بھول کر مسلمانوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑھ چکے ہیں۔

وہ نہروخاندان کے بھی سخت ناقد مشہور ہیں۔
سبرامنیم سوامی کی 15 سالہ دہلی کے ایوانوں سے غیر حاضری کے بعد پارلیمنٹ میں دوبارہ واپسی ہو چکی ہے۔ان کااب بھی وہی لب و لہجہ ہے۔76 سال سیاستدان کا کہنا ہے کہ امریکیوں کی طرح بھارتیوں کا موڈ بھی تبدیل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈٹرمپ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان جیسا امیدوار ابتدائی راوٴنڈ جیت کر نومبر میں ہونے والے انتخابی معرکے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

مسلمانوں کے خلاف سخت ترین زبان استعمال کرنے پر ٹرمپ کے خلاف دنیا بھر میں سخت تنقید ہو رہی ہے۔ مسلمانوں پر تنقید کی وجہ سے مبرامنیم پر بھارت میں اسی طرح تنقید ہو رہی ہے۔
ہاروڈ یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ سوامی پہلی مرتبہ 1977 میں بھارتی لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے اور 1990-91 تک وزیر قانون رہے۔ ڈیڑھ دہائی سیاسی منظر نامے سے غائب رہنے کے بعد پچھلے مہینے انہیں وزیراعظم نیریندرا مودی نے (اپر ہاوس) راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا۔

نہرو خادندان کا سخت ترین ناقد ہونے کی وجہ سے آج کل اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا بھی سخت تمسخر اڑاتے ہیں اور انہیں ”بیوقوف“ کے خطاب سے نواز چکے ہیں۔
سبرامنیم سوامی کے ناقدین کا کہنا ہے ک انہیں اپنی حکمران جماعت میں کوئی خرابی دکھائی نہیں دیتی اور اس کے بارے میں ان کا لب ولہجہ بہت نرم ہے۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے پہلے 2013 میں وہ اس میں شامل ہو گے تھے۔

وہ ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد گرانے کے بعد اسے رام مندر بنانے کے زبردست حامی ہیں۔
سبرامنیم سوامی اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ مسلمانوں جو آبادی کا 14فیصد ہیں انہیں اس وقت تک ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے جب تک وہ ہندو بالادستی تسلیم نہیں کر لیتے۔ وہ کہتے ہیں ک بھارتی اقلیتوں کو اپنے مذہب کی پیروی کا پورا حق ہے لیکن آج انہیں ہندوستان میں رہنے کے لیے ہندووٴں کی بالادستی کے سامنے جھکنا ہوگا۔

ہندوستان ٹائمز کے مصنف منوجوزف کا کہنا ہے کہ سوامی مسلمانوں اور گاندھی خاندان کے خلاف سخت گیررویہ رکھتے ہیں۔ وہ انڈین ہندو ایلیٹ کا اپنا اصلی انتخاب قرار دیتے ہیں جس کا مطلب یہی ہے کہ وہ بھارتی ٹرمپ ہیں اور ہندوستان کو صرف ہندووٴں کا وطن سمجھتے ہیں۔
منو جوزف مزید لکھتا ہے کہ ٹرمپ اور سوامی دونوں کو مسلمانوں کے خلاف سخت گیر موقف اختیار کرنے کا فائدہ بھی ہوا ہے۔ ٹرمپ، سوامی اور ان جیسے لوگ نفرت کی سیاست سے اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں۔ سوامی کی محاذ آرائی کی پالیسی بی جے پی حکومت کے لیے بیک فائر ہے جبکہ آج مختلف قومیتوں کے درمیان پل تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اہم پالیسیوں کو پارلیمنٹ میں لا کر مسائل کا اصل حل تلاش کیا جائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Baharti Donald Trump is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 May 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.