
بلوچستان کے میگا کرپشن سکینڈل
کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس میں کھلبلی مچ گئی۔۔۔ بلوچستان کے میگا کرپشن سکینڈل نے پورے ملک کو ششدر کردیا۔ شائد اس لیے کہ کسی کے گھر میں اتنا بڑا سرکاری خزانہ پہلے نظر نہیں آیا ہوگا۔ مگر یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان پس ماندہ یا محروم ہرگز نہیں نہ فنڈز کے حوالے سے کسی بھی حکومت نے بلوچستان کو محروم رکھا
بدھ 1 جون 2016

بلوچستان کے میگا کرپشن سکینڈل نے پورے ملک کو ششدر کردیا۔ شائد اس لیے کہ کسی کے گھر میں اتنا بڑا سرکاری خزانہ پہلے نظر نہیں آیا ہوگا۔ مگر یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان پس ماندہ یا محروم ہرگز نہیں نہ فنڈز کے حوالے سے کسی بھی حکومت نے بلوچستان کو محروم رکھا ! بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور سابق وزیراعلیٰ مالک کی کرپشن فری حکومت کا بھانڈا بھی چوراہے میں پھوٹا ہے وہ خواہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں مگر اتنا معصوم اور بے خبر وزیر اعلیٰ پاکستان بھی میں نہیں ملے گا کہ اس کا حاضر سروس سیکرٹری خزانہ جب اتنی سرکاری دولت چھپا کر بیٹھا ہے اور اس کرپشن کی ان کو خبر نہ ہوئی نیب نے ابتدائی طور پر تو چھاپہ مار کر 63 کروڑ نقد 20 کروڑ کے ڈالرز پر ائز بانڈ اور ساڑھے 4کروڑ کے زیورات برآمد کر لیے۔
(جاری ہے)
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور ایک دوسرے پر الزامات کی بارش بھی ہوئی ۔ اجلاس میں اپوزیشن اس حوالے سے تحریک التوا لانا چاہتی تھی تاہم احتجاجاََ واک آوٹ کرنے کے باعث یہ تحریک نہیں لائی جا سکی۔ بلوچستان کی اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کرپٹ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک اسمبلی کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے صوبائی حکومت نے کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اس کرپشن سیکنڈل کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور حکومت اپ ڈپٹ لینے والوں میں زیادہ تر سابق وزراء شامل ہیں بہت سی شخصیات روپوش ہو گئی ہیں۔ خصوصاََ قوم پرستی کی سیاست کرنے والوں کے مزاج اور تیور بدل گے ہیں۔تلخ باتوں کا موسم گزر گیا بلوچستان کے دیگر محکموں میں کرپشن کی داستانیں بہت عرصہ سے سنائی دے رہی تھیں اب ان کے بارے میں بھی بہت کچھ سامنے آجائیگا۔ بعض سابق وزراء اعلیٰ کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے راتوں میں نیندیں ختم ہو گئی ہیں۔ مگر اب بجٹ کی آمد آمد ہے صوبائی حکومت کو مرکز کی جانب سے خاصا تعاون ملا ہے۔ اور اب جبکہ صوبائی بجٹ کی تیاریاں شروع ہو چکیں ک صوبائی خزانہ تو خالی ہے۔ صوبائی حکومت تو بجٹ بنانے کے لیے خاصے مراحل کا سامنا ہے ابھی تو صوبے کے ماتھے سے کرپشن کے داغ دھونا ہوں گے ۔ کہ محرومیوں پسماندگیوں کی کہانیاں کرپشن کی بدنامی میں چھپ رہی ہیں۔
بلوچستان میں کرپشن کی بات کوئی نئی بات نہیں چند دن پہلے آدمی کے ایک اعلیٰ آفیسر کو بھی خاصی پبلسٹی کے بعد نوکری سے ہاتھ دھونا پڑھ گے۔ وہ یہاں ایف ، سی، کے اعلی عہدے پر تھے۔ ایک سابق وزیراعلیٰ جو اپنے صوبے سے زیادہ اسلام آباد میں پائے جاتے ہیں اور ان پر کرپشن اور قوم پرستی کے الزامات تھے خبریں ہیں کہ ان کے خلاف بھی کچھ ہونے کو ہے اور سابق وزراء کی ایک فوج بھی کرپشن کرپشن کھیلتی رہی۔ زیارت زلزلہ، خشک سالی سمیت مختلف پیکجزکی رقوم کا کہیں کچھ پتہ نہیں حتیٰ کہ ترقیاتی فنڈز کہاں جاتے ہیں کسی کا احتساب نہیں ہوا۔ ہمارے سابق معصوم بے خبر وزیراعلیٰ مالک بھی احتساب کی بات کر کے کہاں چلے گے اور بہت سی شخصیات کم کم نظر آتی ہے۔ مگر ان دنوں ہر طرف سیکرٹری خزانہ کی دولت کے چرچے ہیں اور بہت سی بڑی مچھلیوں کے نیب کے ہاتھ آنے کی خبریں ہیں اور عوام خو ش ہیں کہ صوبے کو کرپشن سے پاک ہونے کا موقع ملا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Balochistan K Mega Curruption Scandal is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 June 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.