
بلوچستان میں داعش کے ٹھکانے تباہ
مستونگ میں آپریشن ردالفساد, مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی مارے گئے:
جمعہ 16 جون 2017

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مستونگ آپریشن کے ذریعہ بلوچستان میں داعش کے قدم جمانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔اس آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں دو خودکش حملہ آوروں سمیت کل 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افسروں سمیت فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔لشکر جھنگوی العالمی کے دس سے پندرہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر یکم جون سے 3 جون تک مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیاتھا۔دہشتگردوں کی موجود گی کی اطلاعات اسپلنجئی،کوہ سیاہ کوہ مروان میں تھیں۔یہ تنظیم داعش کے ساتھ مواصلاتی رابطے قائم کرنے اور اس کیلئے ٹھکانے فراہم کرنے کی کوشش میں تھیں۔
(جاری ہے)
مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والا دہشت گرد بھی اسی پناہ گاہ سے بھجوایا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران غاروں سے آئی ای ڈی بنانے کی سہولت اور اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا،جس میں پچاس کلوگرام بارودی مواد،تین خودکش جیکٹس،اٹھارہ گرنیڈ اور چھ راکٹ لانچر شامل ہیں۔اس آپریشن کے باعث داعش کا بلوچستان میں انفراسٹراکچر قائم کرنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا۔آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے کامیاب آپریشن پر سدرن کمانڈ،خفیہ اداروں اور سکیورٹی کو مبارکباد دی۔بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایف سی کالونی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پنجگور کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کے دوران گاڑیوں میں سوار تمام اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا کلی تسپ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے تحزیب کاری کے لئے سڑک کے کنارے آئی ای ڈی ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔بلوچستان کے علاقے ڑوب میں فرنٹئیر کور کے عملے نے آپریشن ردالفساد کے دوران برساتی نالے میں چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں راکٹ لانچر اور ہزاروں کی تعداد میں رآنڈز برآمد کر لئے۔
دریں اثناء باجور ایجنسی کے علاقے واڑہ ماموند میں راستے میں نصب بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 راہگیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سی ٹی ڈی نے گوہد پور میں کاروائی کرکے داعش کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارود اور ڈیٹو نیٹر قبضہ میں لے لئے۔گزشتہ رات سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کو اطلاع ملی کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم داعش کے پانچ دہشت گرد گوہد پور کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی نے مدینہ چوک مرالہ روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے پانچوں دہشت گردوں بہزاد وعلی،شاہ زیب،دانیال،عبدالوہاب عرف عمر آسٹریلوی اور وقاص فرید کا تعلق نارتھ ناظم آباد کراچی سے ہے۔بتایا گیا ہے دہشت گردوں سے بھاری مقدمات میں بارود،ڈیٹو نیٹر اور فیوز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام دہشت گردوں کو تفتیش کے کئے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
آپریشن درالفساد کے تحت پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہو گئی،بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہفتہ بھر رہنے والے آپریشن کے دوران پاکستان میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا،آپریشن کے دوران 11 کمانڈر ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی سرابرہی میں ہونے والے کامیاب خفیہ آپریشن کے دوران داعش اور لشکر جھنگوی کا کارندے پاکستان میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کرتے تھے۔
آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل ساجد،میجر فہمی اور میجر عاصم سمیت 12 سے زائد جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔آپریشن میں کمانڈوز نے بھی حصہ لیا جس میں داعش سے وابستہ11 کمانڈر ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کو حراست میں بھی لیا گیا جن کے قبضے سے جدید اسلحہ ،خودکش جیکٹس اور گولہ بارو د بھی برآمد ہوا ہے تاہم سندھ،بلاچستان اور پنجاب میں آپریشنز کو کنٹرول کرنے والا اعجاز بنگلزئی کا بھائی فاروق بنگلزئی افغان صوبے ننگر ہار سے اس نیٹ ورک کو چلارہا تھا جو افغانستان میں داعش کو جوائن کرنے سے پہلے لشکر جھنگوی بلوچستان چیپٹر کو چلا رہا تھا۔ادھر بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کا کٹر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارے گئے کمانڈرز کی شناخٹ کے بارے حتمی طور پر نہیں بتا سکتے
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Balochistan Main Daesh K Thikanay Tabah is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 June 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.