برطانیہ میں اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے

برطانیہ میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اہلِ حَکَم پر الزام لگے تو وہ اپنا بیک پیک لٹکا کر دس ڈاوٴننگ سٹریٹ سے باہر آ جاتا ہے ’ایہہ پئی جے کُرسی، ہور لَبھ لئو‘۔ برطانیہ میں ملزمان کو جعلی نمبر پلیٹ والی کار میں میراثیوں اور طبلچیوں کے غول میں پروٹوکول کے ساتھ اس طرح نہیں لایا جاتا جیسے مصلی کے پُتر کی جنج جا رہی ہو

Zaheer Paracha ظہیر پراچہ ہفتہ 8 جولائی 2017

Bartania maiN aor bhi bahut kuchh hota hae
برطانیہ میں کسی پر الزام لگے تو وہ یہ سیاپا کرنا شروع نہیں کر دیتا ’پہلوں بُندُو نوں پھڑو‘ بلکہ اپنا دفاع کرتا ہے، برطانیہ میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اہلِ حَکَم پر الزام لگے تو وہ اپنا بیک پیک لٹکا کر دس ڈاوٴننگ سٹریٹ سے باہر آ جاتا ہے ’ایہہ پئی جے کُرسی، ہور لَبھ لئو‘ برطانیہ میں یہ بھی نہیں ہوتا کہ الزامات اور سوالات کی فہرست ملنے پر تو جپھیاں ڈالی جائیں، مٹھائیاں بانٹی جائیں اور جب پوچھا جاےٴ تو الٹی گنگا اور ٹسوے بہا کر سوال اٹھایا جائے’ کُجھ مینوں وی دسو میں کیتا کی اے؟‘ برطانیہ میں ملزمان کو جعلی نمبر پلیٹ والی کار میں میراثیوں اور طبلچیوں کے غول میں پروٹوکول کے ساتھ اس طرح نہیں لایا جاتا جیسے مصلی کے پُتر کی جنج جا رہی ہو، برطانیہ میں اور بھی بہت کچھ ہوتا ہوگا مگر سانوں کیہ؟ جس گراں نئیں جاناں اوہدا ناں کی لینا۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے تو ایک بار مجھے ویزہ دینے سے انکار کیا تھا، میں نے اسے مستقلاً اپنی اٹلس سے ہی نکال رکھا ہے حالانکہ اب ویزے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Bartania maiN aor bhi bahut kuchh hota hae is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 July 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.