
بیرونِ مُلک سے درآمدَہ
آئیڈیاز اور جدید ٹیکنالوجی۔۔۔ کاونٹر رازم فورس کے پانچ سو افسران کے دو بیجز پاس آوٹ جبکہ تیسرا زیر تربیت ہے
بدھ 6 مئی 2015

وطن عزیز سے دہشت گردی ، انتہا پسندی ، سنگین جرائم اور لاقانونیت کے خاتمے کے لئے حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ترقی یافتہ ممالک کے آئیڈیازاپنانے، نت نئی فورسز بنانے، نئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے اورجدیدآلات کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے کاوٴنٹر ٹیررازم فورس کے قیام کے ساتھ ساتھ کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کا قیا م بھی عمل میں لایا گیاہے۔ کاوٴنٹر ٹیررازم فورس کے 500افسران کے دو بیجز پاس آوٴٹ ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا بیج زیرتربیت ہے۔ پنجاب میں پولیس اور اس سے منسلک اداروں مثلا سپیشل برانچ اور سی آئی ڈی کو مزید منظم اور مضبوط کیا جا رہا ہے۔ سپیشل برانچ کی تنظیم نوکے علاوہ انٹیلی جنس نظام کو بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سپیشل برانچ کے ہیومن ریسورس ، ریسرچ و ڈویلپمنٹ ونگ ، ٹیکنیکل انٹیلی جنس ک سمیت ٹیکنیکل ونگز کو فعال اور متحرک بنایا جائے گا۔
(جاری ہے)
غرض حکومت، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کہ صورتحال سے لیس کرنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے آئیڈیاز اور جدید ٹیکنالوجی اپنائی جارہی ہے۔صورتحال یہ ہے کہ لاہور پولیس سی سی پی او کیپٹن (ر)محمد امین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم اورایس ایس پی آپریشن محمد باقر رضا کی قیادت میں پولیس کو جدیدٹیکنالوجی سے لیس کرنے میں ہراول دستے کا کردار اداکرئے ہوئے متعد د پائیلٹ پراجیکٹس کا آغاز کررہی ہے۔جسے کامیابی کے بعد صوبہ بھر میں لاگو کیا جائے گا۔ اب دیکھتے ہیں کہ ہمارے ادارے دہشت گردی کی عفریت پر قابو پانے میں کامیاب ہوتے بھی ہیں کہ نہیں؟۔ مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جانفشانی اور جذبے سے کام کیا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Beroon e Mulk Se Daramda is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 May 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.