
بھارتی محبت میں حکومت دوقومی نظریے سے انحراف نہ کرے!
عظیم قربانیوں کے طفیل پاکستان کا حصول ممکن ہوا․․․․․․ سیاستدانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگادیا
جمعرات 7 دسمبر 2017

ملک میں عرصہ دراز سے کٹھ پتلیوں کا کھیل جاری ہے۔ اس کھیل میں جیت جس کی بھی ہو، مگر ہار ہمیشہ میرے ملک کے عوام کی ہوتی ہے۔ ملک کمزور سے کمزور ہوجاتا ہے ، مگر نچانے والے نئے رنگ روپ میں کٹھ پتلیوں کا تماشہ سجاتے رہتے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ کی جلد رحلت اور پھر قائد ملت خان لیاقت علی خان کی بے وقت شہادت نے اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا نہ رکنے والا سفر شروع کردیا تھا جن سیاست دانوں نے قیام پاکستان کے لیے کام کیا تھا جو سیاست کو ایمان کا حصہ سمجھ کے کیا کرتے تھے انہیں پیسے کی ہوس والوں نے بہت جلد پس پردہ جانے پہ مجبور کردیا۔حکومتیں روز بدلنے لگیں تو کھلاڑیوں کے لئے کھیل اور بھی آسان ہوتا چلا گیا، انہیں بن مانگے نئے نئے مہرے ملتے چلے گئے ، ہرکوئی خود کو اقتدار میں لانے کے لئے ایک منشور عوام کے سامنے پیش کرتا اور ایک یقین دہانی بیرونی آقاوں کے سامنے ، اس ملک پر شروع سے ہی بھارت اور امریکہ کی بری نظر رہی ہے، ان دو ممالک نے ہماری سیاست کے رخ بدلنے میں بہت بھیانک کردار ادا کئے ہیں، اس پاک وطن کو دو ٹکڑے کرنے میں بھی انہی دو ممالک کا بڑا کلیدی کردار رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے سیاست دان ان دو ملکوں سے اندر کھاتے تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب بھی یہ گندا کھیل جاری ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Bharti Muhabat me Hkomat Do Qomi Nazriyee Sy Inhraf na Kary is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 December 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.