
چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع
سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور میرا نقطہ نظر
چوہدری عامر عباس
جمعہ 29 نومبر 2019

(جاری ہے)
آج بالآخر سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلہ میں مشروط طور پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو چھ ماہ کی مشروط طور پر توسیع دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے قوانین میں ترمیم کرے اور تمام قانونی سقم اور ابہام کو ان چھ ماہ کے اندر اندر دور کرے.
اگرچہ وقتی طور پر یہ بحران ٹل گیا ہے لیکن ابھی تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے. سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ہی پتہ لگ پائے گا کہ معزز عدلیہ نے کیا کیا سوالات اٹھائے ہیں اور کن کن قوانین کی نشاندہی کی ہے جن میں ترامیم کیا جانا ہے. اب یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے. کچھ بھی کہنا قبل از وقت یو گا. اگر تو عدلیہ نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کا حکم دیا پھر تو شاید حکومت کیلئے اتنا مشکل نہ ہو گا کیونکہ اس کیلئے پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ حکومت کے پاس پہلے سے موجود ہے. اس طرح حکومت بہت آسانی سے اس میں ترامیم کرنے کی پوزیشن میں ہے. لیکن اگر سپریم کورٹ نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 243 جو کہ چیف آف آرمی سٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری سے متعلق ہے اس میں ترمیم کا کہا تو پھر حکومت کیلئے مشکلات ہونگی. کیونکہ آئین پاکستان میں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس وقت نہیں ہے. اس کے لئے حکومت کو دیگر جماعتوں کی حمایت بھی درکار ہو گی جو کہ تھوڑا مشکل ہے. لیکن ابھی چونکہ سپریم کورٹ نے اپنا تفصیلی فیصلہ نہیں جاری کیا لہذا ابھی کوئی بھی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا. فی الحال ہم صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ عدالت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے. عدالت نے گزشتہ دو دنوں کی سماعتوں کے دوران اپنے ریمارکس میں آرمی قوانین کے متعلق مختلف سوالات اٹھائے ہیں لیکن وہ ایک زبانی کارروائی تھی. عدالت اب اپنے تفصیلی تحریری فیصلے میں ان مختلف قانونی ابہام یا سقم کی نشاندہی کرے گی جن کا سلجھایا جانا ضروری ہے اور ان قوانین کی نشاندہی کرے گی جن میں ضروری ترامیم کیا جانا ہیں. گویا دونوں صورتوں میں بات اب پارلیمنٹ کی کورٹ میں آ گئی ہے. عدالت نے چونکہ قانونی ترامیم کیلئے حکومت پاکستان کو چھ ماہ کا وقت دیا ہے لہذا امید ہے کہ مکمل تحریری فیصلہ اگلے ایک ہفتے کے اندر اندر سنا دیا جائے گا تاکہ حکومت ترامیم کے متعلق اپنا کام شروع کر سکے. اس طرح مکمل صورت حال اگلے چند روز میں واضح ہو گی. ایک بات تو طے ہے کہ عدالت نے بال اب حکومت کی کورٹ میں پھینک دی ہے.ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Chief Or Army Staff Mudat Mulazmat Main Tosee is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 November 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.