
کرسمس
ٹوٹے ہوئے رشتوں کی بحالی کاتہوار
ہفتہ 24 دسمبر 2016

مسیحی برادری دنیا بھر میں کرسمس کاتہوار یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں ہر سال 25دسمبر کو مناتی ہے ، دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی کرسمس تقریبات کاآغاز ہوجاتا ہے ۔ ان تقریبات میں کرسمس کیک کاٹنا‘ کرسمس ٹری سجانا اور سانتا کلاز کا بچوں میں تحائف بانٹنا‘ کینڈل لائٹ سروس کا انعقاد اور کرسمس کی خصوصی کیزلز گیت گانا خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ کرسمس کارڈ بھیجنے کاسلسلہ نومبر کے وسط سے شروع ہوجاتا ہے جو کہ ایک اچھی روایت سمجھا ہے ۔ کرسمس کیک کاسلسلہ 16دسمبر سے نیوائیرتک جاری رہتا ہے ۔ شمالی امریکہ ‘ جرمنی ‘ یورپ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس ٹری کو کرسمس سیزن کے آغاز اور زندگی کی علامت تصور کیاجاتا ہے ۔
(جاری ہے)
کرسمس ٹری ایروکیریاکا پودا ہے ۔ اس کااصل وطن یورپ ہے ، یہ سرد ماحول میں پھلتا پھولتا ہے اور اسے خوشحالی کی علامت تصور کیاجاتا ہے ۔
جرمنی اور برطانیہ میں کرسمس ٹری کو مذہب کے ساتھ وابستہ کرنے کی روایت پانچ سوسال سے زیادہ پرانی ہے ۔ اس کاآغاز جرمنی سے ہوا بعد میں یہ رسم یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی اختیار کرلی گئی ۔ برطانیہ میں پہلا کرسمس ٹری ملکہ وکٹوریہ کے شوہر پرنس البرٹ نے 1841 ء میں ونڈسرمحل میں سجایاانہوں نے اس درخت میں موم بتیاں ٹافیاں اور کئی قسم کے پھل سجائے اس کے بعد ملک کے دیگر امیر لوگوں نے بھی اس کی پیروی کی ۔ 1850 ء میں عظیم ناول نگار ۔ چارلس ڈکنز، نے کرسمس ٹری کوکھلونوں ‘ چھوٹے چھوٹے سازوں ‘ ٹافیوں اور پھلوں سے سجایا تھا۔ امریکہ میں پہلا کرسمس ٹری 1830 میں سجایا گیا تھا جسے جرمنی کے آباد کاروں نے ایک چرچ کے لئے چنداجمع کرنے کے لئے عمارت کے باہر رکھا تھا۔ پاکستان میں بھی کرسمس ٹری سجانے کا رواج مقبول ہوچکا ہے اور ہر مسیحی گھر میں کرسمس ٹری خوبصورتی سے سجا ہوا نظر آتا ہے ۔ کرسمس ٹری کوسجانے کی ذمہ دارخاص طور پر بچوں کے سپرد ہوتی ہے ۔ کرسمس کی روایت میں گرجا گھروں میں چرنی کو سجانا اور گھروں کی چھتوں اور گرجا گھروں میں ستارے روشن کرنا بھی شامل ہے ۔ مسیحی خاندانوں میں 24 دسمبر کی رات کرسمس ٹری کے پاس بچوں کے نام تحائف رکھ دئیے جاتے ہیں اس موقع پر غریب اور مستحق لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔
کتھیڈرل چرچ مال روڈ میں کرسمس منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں کرسمس ٹری بہت خوبصورت سجایاگیا ہے ۔ بچے رنگ برنگے ملبوسات میں ملبوس ہیں۔ خواتین اور بچیاں ست رنگی پہناؤے زیب تن کیے ہوئے ہیں ان کے ہاتھ مہندی کے خوبصورت ڈیزائنوں سے آراستہ ہیں اور ان کی کلائیوں میں کھٹکتی چوڑیاں ان کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کررہی ہے ۔ ہر چہرہ نوشی سے دمک رہا ہے جیسے چرچ کے آگن میں بہار اتر آئی ہو۔ سانتا کلازہر بچے اور بڑے کی توجہ کامرکز بناہوا ہے ۔ سانتا کلاز سے تحائف پا کر بچے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔ چرچ میں کرسمس تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ بچوں نے ٹیبلوپیش کیا۔ کرسمس کی خصوصی کیرلز گیت گائے گئے ۔ لوگ گھروں سے مزے مزے کے کھانے پکا کر لائے ہوئے ہیں اور عبادت کرنے کے بعد سب مل کر کھائیں گے ۔ ڈرائی فروٹ کرسمس کے کھانوں کا لازمی جزو ہوتا ہے
گرجا گھروں میں کرسمس عبادات کاسلسلہ دسمبر کی پہلی اتوار سے شروع ہوجاتا ہے ۔ گرجا گھروں کو خوب سجایا جاتا ہے ۔ 24دسمبر کی رات گرجا گھروں میں عباد ت شروع ہو جاتی ہے اور رات 1 2 بجتے ہی ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دینے کاسلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ وہ رات کرسمس کی چاند رات ہوتی ہے ۔ ایسے گاؤں جہاں مسیحی ہی آباد ہیں وہاں لوگ گروپوں کی صورت میں نکل کرگاتے بجاتے ہیں اور گاؤں کے ہرگھر میں جاکرکرسمس کی مبارک باد دیتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈرائی فروٹ سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے۔ کرسمس کے موقع پر کچھ لوگ خصوصی طور پر کیک بھی تیار کرواتے ہیں۔ کرسمس کی تیاریاں 24دسمبر کی رات تک اپنے نقطہ عروج تک پہنچ جاتی ہیں اور رات مڈنائٹ سروس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ مسیحی میں موسیقی کاتصوریہ ہے کہ یہ خدا کی حمدوستائش کے لئے ہے اور یہ خداوند کوپسند ہے ۔ زبور مقدس کو باقاعدہ ترنم سے سنایاجاتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Christmas is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 December 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.