درسگاہ یہ درگاہ؟

قصور کس کا ؟ معاشرے کا ؟معاشرتی اصول کا؟یہ اْس اْستاد کا جو اْسے اْس کی مذہبی اور اخلاقی اقتدار سمجھانے سے قاصر رہا

سجل آفتاب جمعہ 22 مارچ 2019

darsgah yeh dargaah ?
ہم کون ہیں؟ہمارا نصب کیا ہے؟ہماری میراث کیا ہے؟یہ وہ چند بنیادی سوال ہیں جو آج میرے ذہن کے کوچہ و بازار بازار میں رقص کرتے جا رہے ہیں۔کہیں طالب علم محفوظ نہیں تو کہیں اْستاد۔یہ کس معاشرے کی صفحوں میں ہم کھڑے ہو گئے جہاں ہر شخص کو اپنے ہی نگہبانوں سے ڈر لگتا ہے۔
دریا سوکھ جائے تو پیاس کی طلب بڑھنا معمول کا امر ہے۔لیکن جب علم کھو جائے تو سانس کا رکنا ہمارے ایمان کا حصہ۔

گزشتہ دنوں جہاں ہندو برادری اپنے مذہبی تہوار میں مختلف رنگ بکھیر رہی تھی تو دوسری طرف ایک طلب علم اپنے اْستاد کے خون کے ساتھ حولی کھیل گیا۔قصور کس کا ؟ معاشرے کا ؟معاشرتی اصول کا؟یہ اْس اْستاد کا جو اْسے اْس کی مذہبی اور اخلاقی اقتدار سمجھانے سے قاصر رہا۔
اگر آج ان تمام عوامل کو نظر انداز کیا تو کل کا سویرا اِس سے بھی تاریک ہو گا۔

(جاری ہے)

جب علم کو کتابوں کے صفحات سے سفید صفحات پر منتقل کرنے تک محدود کر دیا جائے تو علم کبھی الم نہیں بن سکتا۔ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ علم درسگاہ سے نہیں ملتا وہاں سے صرف ڈگریاں ملا کرتی ہیں۔علم سیکھنا ہے تو ہمیں اپنی درسگاہوں کو علمی درگاہ بنانا ہوگا۔علم کو چار دیواری کے تقدس سے آزاد کرنا ہوگا۔مذہبی اقتدار میں جس کی مثال مدینے کی مسجد ہے جو اْس مقام سے منسلک ہوا تو اْس کا اخلاق صدیق اکبر کی صورت سامنے آیا۔

اْس کے علم کی طاقت حضرت عمر کے فیصلے کی صورت میں سامنے آئی۔اور اگر بات معاشرتی اقتدار کی کریں تو آج بھی یاد ہیں وہ شام،وْہ وقت اور وہ آیام جب ہماری درسگاہ بانو آپا اور اشفاق احمد کا گھر ہوا کرتی تھیں۔نہ تو چار دیواری کی خد ساختہ محرومیاں تھیں نہ ہی علم کسی وقت کا محتاج۔وْہ اسباق پڑھائے جاتے تھے جن کے لیے نہ کسی رنگین کتاب کی ضرورت ہوتی تھیں نہ ہی کسی سادہ اوراق کی۔

اْس محفل سے اٹھنے کے بعد ادب ہماری رگوں میں دوڑتے پھرتا تھا۔اْستاد کے آگے چلنا توہین اور اْستاد کی چپل اْٹھنا باعث فخر سمجھا جاتا تھا۔یہ تھا ہمارا نصب یہ تھی ہماری میراث،جو نہ جانے کون بستیوں میں کھو گئی۔اگر آج ہماری روح اْس علم کو ڈھونڈنے کے لیے بیتاب نہیں تو یقیناً ہمارا زوال قریب ہے۔
اب نہ سمجھو گے تو مٹ جاوٴ گے مسلمانوں
تمھاری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

darsgah yeh dargaah ? is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 March 2019 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.