
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- سماجی مضامین
- ”دارالسلام“ احیائے اسلام کی عالمی تحریک اور اُمت مسلمہ کا اثاثہ
”دارالسلام“ احیائے اسلام کی عالمی تحریک اور اُمت مسلمہ کا اثاثہ
اپنی کتابوں کی اشاعت کا عالمی ادارہ” دارالسلام“ اسم بامسمی ہے۔یہ امن وسلامتی کا گہوارہ اور دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔اس کا نیٹ ورک دنیا کے پانچ براعظموں کے 25 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
پیر 15 مئی 2017

اپنی کتابوں کی اشاعت کا عالمی ادارہ” دارالسلام“ اسم بامسمی ہے۔یہ امن وسلامتی کا گہوارہ اور دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔اس کا نیٹ ورک دنیا کے پانچ براعظموں کے 25 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔یہ ادارہ اپنے 29 سالہ سفر میں 1400 سے زائد موضوعات پر اردو ،انگلش،عربی،فرانسیسی،ہسپانوی،چائنیز،جرمن،ہندی، بنگالی، سمیت دودرجن سے زائد زبانوں میں کتابیں شائع کرچکا ہے۔جبکہ 25 عالمی زبانوں میں قران مجید کے تراجم کی سعادت بھی اس ادارے کو حاصل ہے۔دارالسلام اپنے خوبصورت علمی،دینی اور تحقیقی کام کی وجہ سے احیائے اسلام کی عالمی تحریک بن چکا ہے اور دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بن رہا ہے۔
(جاری ہے)
دارالسلام گزشتہ 29 برس سے بلاتفریق مسلک پوری دنیا میں قرآن وسنت کا پیغام پہنچارہا ہے۔یہ ادارہ کتابوں کی طباعت واشاعت کے علاوہ ٹچ سکرین،ڈیجیٹل قرآن ،پین قرآن،ڈیجیٹل ڈیوائسز اوربچوں کے لئے”بابا سلام“کے نام سے منفرد الیکٹرانک تعلیمی سیریز بھی متعارف کرواچکا ہے۔
پاکستان میں دارالسلام کا ہیڈ آفس لاہور میں (لوئرمال پر)واقع ہے اور اس کے جی ایم حافظ عبدالعظیم اسد ہیں۔حافظ عبدالعظیم بھی اسم بامسمیٰ ہیں۔وہ عظمت والے رب رحمان کے بندے ہیں اور عرش والا واقعتا ان سے دین کی خدمات واشاعت کا عظیم کام لے رہا ہے۔دین کی خدمت وشااعت میں حافظ عبدالعظیم اسد انتھک،محنتی اور کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں شیر کا سا حوصلہ ولولہ رکھتے ہیں۔پاکستان میں دارالسلام کو متعارف و کامیاب کروانے والے حافظ عبدالعظیم اسد کا بنیادی کردار ہے۔دارالسلام کی مارکیٹنگ کے معاملات عکاشہ مجاہد کے ذمہ ہیں۔وہ جواں عزم،جواں ہمت اور جواں حوصلہ ہیں نہایت ہی محنتی اور جفاکش ہیں دارالسلام کو متعارف کروانے کے لئے اکثر وبیشتر پروگرام کرواتے رہتے ہیں۔انہوں نے گذشتہ دنوں”دارالسلام کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی WWW.darussalam.pk کے ایڈریس پر مشتمل ویب سائٹ کی لانچنگ کا پروگرام کیا جس کے مہمان خصوصی عبدالمالک مجاہد تھے۔اس موقع پر دارالسلام کے مینجنگ ڈائریکٹر عکاشہ مجاہد Telenor کے بزنس ہیڈ سرکل شمیل زمان،فیصل علوی(کو آپریٹرایزی پیسہ سپیشلسٹ) پاکستان پوسٹ کے جنرل پوسٹ ماسٹر محمد ارشد اور محسن فارانی بھی موجود تھے۔پروقار اور شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ”دارالسلام“کے سی ای او عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ عالمی زبانوں میں اسلامی تعلیمات کو خلاء کو پر کرنے کیلئے ”دارالسلام اہم کردار ادا کررہا ہے۔امریکہ چین سمیت دنیا بھر میں غیر مسلم تیزی سے اسلام قبول کررہے ہیں جسکی ایک وجہ”دارالسلام کا 25 عالمی زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم شائع کرنا بھی ہے پاک چین اقتصادی راہداری میں بھی مثبت کردار ادا کرنے کیلئے دارالسلام نے مختلف زبانوں میں لٹریچر شائع کیا جسے بے حد سراہا کیا گیا ہے۔عبدالمالک مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ اسلامی تعلیمات کا جاننے کی بے حد خواہش رکھتے ہیں۔وہ حق کے متلاشی ہیں خاص طور پر چین میں بے شمار لوگ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اسلامی تعلیمات بارے زیادہ آگاہی نہیں ہے اس خلاء کو پورا کرنے کیلئے ”دارالسلام“ نے چائینز زبان میں قرآن پاک کا ترجمعہ شائع کیا جسکو مسلم وغیر مسلم چائینز نے بے حد سراہا انہوں نے بتایا کہ مختلف اسلامک سنٹر اور بطور خاص جیلوں میں ”دارالسلام“ کے لٹریچر کی بے حد ڈیمانڈ ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت امریکی جیلوں میں ہزاروں لوگ ہر سال اسلام قبول کر رہے ہیں ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو قرآن پاک کو پڑھ کر اسلام قبول کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دارالسلام نے الحمداللہ 25 عالمی زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم شائع کئے انہوں نے کہا کہ”دارالسلام دنیا بھر میں ان صف اول کے اداروں میں سے ایک مستند ادارہ ہے جس کے پاس کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔عکاشہ مجاہد کا کہنا تھا کہ دارالسلام اسلام کی تبلیغ واشاعت کے تمام جدید ترین ذرائع استعمال کررہا ہے اس مقصد کی خاطر دارلسلام کی نئی ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا ہے اس ویب سائٹ کے ذریعے اب دنیا کہ کسی بھی ملک میں رہ کر”دارالسلام کی پراڈکٹ کی آن لائن خریداری کی جاسکے گی۔ Telenor کے شمیل زمان،فیصل علوی پاکستان پوسٹ کے محمد ارشد نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں بتایا کہ دارالسلام ایک نہایت ہی باوقار ادارہ ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Darussalam Ahyaye Islam Ki Aalmi Tehreek Aur Ummat e Muslima Ka Asasa is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 May 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.