
عید کا دن ہے۔۔۔
عالم اسلام اور عید الفطر کے تہوار۔۔۔۔۔ عید الفطر ہو یا عید الضحیٰ ان دونوں کا آغاز نماز عید سے ہی ہوتا چلا آیا جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی رنگ برنگے ملبوسات میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے عید گاہ آتے ہیں
منگل 29 جولائی 2014

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ رخصت ہورہا ہے۔ اس ماہ کے اختتام پر روزہ دار کے انعام کا دن ہوتا ہے یعنی عالم اسلام رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کا تہوار‘ جوش و خروش سے مناتے چلے آرہے ہیں۔ مسلمانان عالم سال میں دو عیدیں مناتے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر اور اس کے بعد عید لالضحیٰ یعنی عید قربان ان دونوں تہواروں کے دن خدا اور رسول اکرم ﷺ نے متعین فرمادئیے۔ دیکھا جائے تو عید الفطر اور عید لالضحیٰ دو مختلف واقعات کا صلہ اور انعام ہیں۔ ایک رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کی صورت میں اور دوسرا حج کے بعد عید الاضحیٰ جسے عید قربان بھی کہتے ہیں جو سنت ابراہیمی کی یاد دلاتا ہے۔ عید الفطر کو چھوٹی اور میٹھی عید کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اور عید الاضحٰی کو قربانی کے حوالے سے عیدیں کے مواقع پر سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ شام‘ مصر‘ ایران‘ اردن عراق اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ان تہواروں کو سالہا سال سے مناتی چلی آرہی ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں بھی رونما ہوتی رہی ہیں عید الفطر ہو یا عید الضحیٰ ان دونوں کا آغاز نماز عید سے ہی ہوتا چلا آیا جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی رنگ برنگے ملبوسات میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے عید گاہ آتے ہیں اسلامی ممالک کے بڑے بڑے شہروں کی بڑی مساجد میں عید کے بڑے اجتماع ہوتے ہیں ۔
(جاری ہے)
آج عید الفطرکا روایتی تہوار منایا جارہا ہے کیونکہ تہوا کوئی بھی ہو کسی بھی قوم کی پہچان ہوتے ہیں یوں تو مسلمانوں کے تہوار بہت زیادہ ہیں لیکن امت مسلمہ اس امر کو واضح کرتی ہے کہ مسلمانوں کے سال میں سب سے بڑے دو تہورا ہیں۔ یعنی عید الفطر اور عید الاضحیٰ ۔ ان دونوں تہواروں کو دین اسلام میں بہت قدر منزلت حاصل ہے۔ مسلمان ان تہواروں کیلئے خوش و خروم سے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ عید کے معنی خوشی مسرت یا جشن کے ہیں۔ اس سے مراد خوشیوں بھرا دن ہے جو بار بار لوٹ کر آئے جبکہ فطر کے معنی روزہ کھولنے کے ہیں اس طرح عید الفطر وہ انعام ہے جو امت مسلمہ کر رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کے بعد عطاہوا۔ آض عالم اسلام میں عید کی تیاریاں زور شور سے جارہی ہیں۔ ہمیں اس موقع پر ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے جو عید منانے کیلئے امید بھرے نظروں سے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
گھول کے درد کے ماروں نے پیا عید کا چاند
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
EID Ka Din Hai is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 July 2014 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.