
عیدالاضحی کے موقع پر قائد رحمتہ اللہ علیہ کا پیغام
اللہ تعالیٰ جن لوگوں سے محبت رکھتا ہے انہیں کی آزمائش بھی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا کہ وہ اپنی متاع عزیز کوراہ خدامیں قربان کردیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حکم خداوندی کی تعمیل میں اپنے لخت جگر کو قربانی کیلئے پیش کردیا تھا۔
ہفتہ 10 ستمبر 2016

(جاری ہے)
اس مبارک ومقدس دن کے موقع پر میں اپنی اور اپنی قوم کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اہل پاکستان یہ عید یوم تشکر کے طور پر منارہے ہیں تاہم اس موقع پر ہمیں مشرقی پاکستان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کی حالت زار کابھی پورا احساس ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری قوم اس موقع پر اپنے غمزدہ اور دکھی بہن بھائیوں کو فراموش نہیں کرے گی اور انہیں اپنی دعاؤں میں یادرکھے گی ۔ہمارے ان بہن بھائیوں پر ہونے والے مظالم نے انسانیت کو دہلا کررکھ دیا ہے۔ میں سسکتی ، ہلکتی اور درد میں ڈوبی انسانیت کے نام پر اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کرب وابتلا اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیں۔ اپنے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔
ہم مصائب ، مشکلات اور آزمائش کی اس دھکتی ہوئی آگ سے کندن بن کر نکلیں گے۔
میرا پیغام امید،جرات اور اعتماد سے عبارت ہے۔ آئیے ہم اپنے تمامتر وسائل اور توانائی منظم انداز میں استعمال میں لائیں اور اس بحران سے یوں سرخروہوکرنکلیں جیسا کہ عظیم قوموں کاشیوہ ہوتا ہے ۔
پاکستان زندہ باد !
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Eid ul Adha K Moqe Par Quaid e Azam Ka Paigham is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 September 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.