
گدھوں کی کھالیں
تیزی انڈسٹری بھی اس کام میں ملوث ہے۔۔۔۔ پاکستان میں جانوروں کی کھالوں کو چمڑے کی شکل میں ڈھالنے کے لیے بہت بڑی تیزی انڈسٹری موجود ہے۔ کراچی، لاہور ، گوجرانوالہ اور قصور میں بہت زیادہ ٹینریز کام کر رہی ہیں۔
پیر 21 ستمبر 2015

پاکستان میں کافی عرصے سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کا مکروہ اور بھیانک دھندہ انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ جار ی ہے۔اس گھناوٴنے کام میں ملوث افراد انسانیت کے درجے سے نیچے گر کر حیوان بن چکے ہیں۔ دولت کی ہوس میں اندھے ملزم شہریوں کو حرام جانوروں کا مضر صحت گوشت کھلا کر ان کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔یہاں سب سے اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اچانک ایسا کیا ہو گیا جس کے باعث گدھوں کا ”قتل عام“ شرو ع ہو گیا۔؟ گدھے کی کھال دوسرے جانوروں کی کھالوں سے بہت مضبوط اور معیاری تصور کی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چین کے تاجر پاکستان سے بڑی تعداد میں گدھے خرید رہے ہیں۔ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق ملک میں 2014-15 میں گدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
(جاری ہے)
اس وقت ملک میں پچاس لاکھ کے قریب گدھے موجود ہیں۔
پاکستان میں جانوروں کی کھالوں کو چمڑے کی شکل میں ڈھالنے کے لیے بہت بڑی تیزی انڈسٹری موجود ہے۔
2013 کے بعد ایکسپورٹ اعدادوشمار کو سامنے رکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ محض دو سانوں کے دوران لاکھوں کھالیں بیرون ملک بھیجی گئیں۔ حیران کن بات ہے کہ ملک میں ٹینری ایسوسی ایشنز بھی موجود ہیں اور انہوں نے قواعد وضوابط بھی وضع کر رکھے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ گھناوٴنا عمل جاری ہے ۔ ٹینری ایسوسی ایشن کو اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا۔ اس کے ساتھ حکومت کو بھی ان عناصر کو شرپسند سزائیں دینا ہوں گی جو معصوم شہریوں کی جانوں کو داوٴ پر لگا کر موذی امراض میں مبتلا کر رہے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Gadhon Ki Khalain is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 September 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.