
گوانتا نامو بے جیل
اوباما اسے بند کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ؟۔۔۔ امریکہ صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ دنوں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی مظالم کی بدترین یادگار جیل گوانتا موبے کو بند کردیں گے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیوبشن نے دہشت گردی کی نام نہاد جنگ کے دوران پکڑے جانیوالے افرادکو
ہفتہ 12 مارچ 2016

امریکہ نے افغانستان جنگ کے بعد کیوبا کے ساحل حلاقے گوانتا موبے پر قائم اپنے ائیربیس کو اکیسویں صدی کی بدترین جیل میں تبدیل کر دیا۔
(جاری ہے)
صدر اوبامہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اعلان کردہ منصوبے کو جلداز جلد عملی جامہ پہنائیں۔
ان کا یہ ماننا ہے کہ یہ جیل عالمی سطح پر امریکہ کی ذلت ورسائی کی وجہ ہے کیونکہ یہاں امریکی فورسز ے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ انہوں نے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں بلکہ امریکی روایات اوراقدار کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔ اس جیل میں قیدیون کو واٹر بورڈنگ، نیند اور پینے کے پانی سے محرومی جیسی اذیتیں دی جاتی تھیں۔ پانی عدم فراہمی کے نتیجے میں قیدیوں کی انتڑیاں سوکھنا شروع ہو جاتی ہیں اور تکلیف کی شدت سے قیدی ماہی بے آب کی طرح تڑپنے لگتا ہے۔اس صورتحال پر امریکی اہلکار اس کا تماشہ و مذاق بنا کر محظوظ ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ یہاں قیدیوں کو برقی جھٹکے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین سزائیں بھی دی جاتی تھیں۔ دوسری جانب امریکہ کی متعصب سیاسی جماعت ، ریپبلکن پارٹی، کے سیاستدانوں نے امریکی صدر اوبامہ کی اس تجویز کی مخالفت کی ہے ۔ پارٹی کے سرکردہ رہنما اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ وہ امریکی صدر پر دباو ڈال رہے ہیں کہ گوانتا ناموبے کو بند کرنے کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سے امریکہ کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ رپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے روایتی انداز میں زہر افشانی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اقتدار میں آکر اس جیل کو نہ صرف کھول دیں گے بلکہ اسے وسعت دیتے ہوئے یہاں مزید دہشت گردوں کو قید کیا جائے گا۔ ریپبلکن پارٹی گوانتا ناموبے کو اپنا اہم اثاثہ قرارد دیتی ہے۔ جسے اس نے نام نہادصدر جارج ڈبلیوبش نے قائم کیا تھا۔اوباما نے گوانتا ناموبے کے ایشو پر نئے سرئے سے ہونے والی سیاست کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے صدارتی عہدہ سنبھالتے ہوئے یہ عہد کیا تھا کہ وہ امریکہ کے ماتھے پر کلنک کاٹیکا بن جانے والی گوانتا ناموبے جیل کو بند کر دیں گے۔ پہلے ہی اس سلسلے میں بہت تاخیر ہو چکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ان پر دباو بڑھاتے ہوئے انہیں یہ وعدہ یاد دلا رہی ہیں اسلئے وہ وہائٹ ہاوس چھوڑنے سے قبل اپنا وعدہ پورا کر کے جائیں گے۔سینٹر فارکانسٹیٹیوشنل رائٹس نے عرصہ دراز سے گوانتا ناموبے جیل بندکرنے کی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ تنظیم کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اوبامہ نے اس بدترین جیل کو بند کرنے میں سخت تاخیر اورسستی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہاں قید کئے جانیوالے بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ اوبامہ نے ریپبلیکن پارٹی اور دیگر مخالفین کا دباو مسترد کرتے ہوئے یہ عزم کیا ہے کہ دوہ اس جیل کو بند کر کے رہیں گے۔ انہوں نے وزارتِ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ اسے بند کرنے کے منصوبے پر جلدا زجلد عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ گوانتا ناموبے کے قیدیوں کو امریکہ کی دیگر 13 جیلوں میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔اس کا مقصد یہ ے کہ ان قیدیوں کو کیوبا سے امریکہ منتقل کر دیا جائے ۔ قیدیوں کی منتقلی کے اس عمل پر 29 کروڑ سے 47 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔ ان قیدیوں کو کیوبا کی بجائے امریکہ میں رکھنے سے 65 سے 85 ملین ڈالر کم خرچ ہوں گے۔ گوانتاموبے جیل سے 35قیدیوں کو رواں سال دوسرے ممالک منتقل کر دیا جائے گا۔ اوبامہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ جیل بند کرنے کا منصوبہ جلد پیش کیا جائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ باراک اوبامہ ریپبلیکنز کی مخالفت کے باوجود گوانتا موبے بند کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے یا نہیں ؟ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Guantanamo Bay Jail is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 March 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.