
حامد میر کے نام طالبعلم کا خط
جو نان پروفیشنل صحافی، کچھ پروڈیوسر، اور اینکر حضرات آپ پر تنقید کرتے ہیں، درحقیقت وہ آپ کی قابلیت اور جذبے سے صحیح طور واقف نہیں ہیں۔ آپ کو ہالینڈ میں جو 'نڈر صحافی' کا ایوارڈ ملا ہے، آپ درحقیقت اسی کے حقدار تھے
رخشان میر
جمعہ 4 نومبر 2016

میں صحافت اور تاریخ کا ایک طالبعلم ہوں اور ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے گجرانوالہ سے لاہور آیا ہوں۔ میں نے جب اس شعبے میں قدم رکھا تو معلوم ہوا کے یہ شعبہ باہر سے جتنا دلکش ہے اندر سے اتنا ہی کھوکھلا بھی۔ مگر آپ جیسے صحافیوں کو دیکھ کر صحافت کے طالب علموں میں امید کی ایک کرن جنم لیتی ہے۔
(جاری ہے)
جس بے باکی اور جرات مندی سے آپ نے فوجی آمر کا مقابلہ کیا، جس جانبازی سے آپ 9/11 کے فوراً بعد تورا بورا کی سنغلاخ چٹانوں سے گزرتے ہوئے اسامہ بن لادن کا انٹرویو کرنے افغانستان پہنچے۔
جس طرح آپ نے 2014 میں موت کو ہرا دیا اور پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں بھاگے، بار بار کی دھمکیوں کے باوجود آپ سچائی کے سامنے ڈٹے رہے، کھڑے رہے، آپکی یہ سب باتیں میرے اور مجھ جیسے نوجوان صحافیوں کے لیئے بہت متاثر کن ہیں۔جو نان پروفیشنل صحافی، کچھ پروڈیوسر، اور اینکر حضرات آپ پر تنقید کرتے ہیں، درحقیقت وہ آپ کی قابلیت اور جذبے سے صحیح طور واقف نہیں ہیں۔ آپ کو ہالینڈ میں جو 'نڈر صحافی' کا ایوارڈ ملا ہے، آپ درحقیقت اسی کے حقدار تھے، اور جس طرح آپ نے اسے پاکستانی عوام اور ان شہید صحافیوں جنہوں نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی کے نام کیا، آپ سے اسی بات کی امید کی جا سکتی تھی۔ میری دعا ہے کہ الله پاک آپکو مزید کامیابیاں نصیب فرمائے تاکہ آپ پاکستانی قوم کی رہنمائی کرتے رہیں۔ آپ نے مجھ سمیت تمام محب وطن پاکستانیوں کا دل جیت لیا ہے، اور یقیناً مجھ سمیت بہت سے طالب علم اور نوجوان صحافی آپ سے ہی رہنمائی لیتے ہونگے اور آپ کے نقش قدم پر چلنا ان کا عذم ہوگا۔ جس لمحے میں آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں مجھے 26 اپریل 1945 کو ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے نام لکھا گیا خط یاد آرہا ہے۔ بھٹو صاحب بھی اس وقت طالبعلم تھے اور انہوں نے قائد اعظم کے نام ان کی سیاست سے متاثر ہو کر ایک تعریفی خط لکھا تھا۔
آپکا مداح و قاری
رخشان میر
لاہور
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Hamid Mir K Naam Khatt is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 November 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.