ہیلمٹ کا قانون

موٹر سائیکل سوار کے ساتھی پر بھی اس کاا طلاق ضرور ہے

جمعہ 19 فروری 2016

Helmet Ka Qanon
سڑکوں پر موٹرسائیکل سوار سب سے زیادہ غیرمحفوظ ہوتے ہیں۔ شاہرات پر رونما ہونے والے اکثر حادثات میں موٹر سائیکل سوار سر میں گہری چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ ان حادثات میں موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والا دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ 2005ء میں حکومت نے سیکشن 69اے کے تحت موٹر سائیکل آرڈینینس 1965ء اور 239اے موٹر سائیکل قوانین کا نفاذکیا۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹی این ایس کاڈیٹا دیکھیں تو لاہور میں روزانہ 120موٹر بائیک حادثات ہوتے ہیں۔ اعدادو شار سے پتہ چلتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھا ہوا شخص بھی حادثے میں متاثر ہوتا ہے۔ خاص طور پر بچوں اور خواتین کو زیادہ چوٹیں آتی ہیں۔ ماہر معالج ڈاکٹر آفتاب خان کہتے ہیں کہ موٹرسائیکل کے حادثات کے نتیجے میں سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ ہیلمٹ کا نہ پہننا ہے جس سے پیچھے بیٹھا ہوا ساتھی بھی بری طرح زخمی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال بہت کم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 70فیصد حادثات میں سر میں شدید چوٹ آتی ہے جبکہ ہیلمٹ قوانین کااطلاق لاگو کرنے پر ناکام ہیں کیونکہ اس کا چالان نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران موٹرسائیکل مالکان میں 2000ہیلمٹس مفت تقسیم کیے گئے جس کامقصد روڈ سیفٹی کویقینی بنانا ہے۔

اس کے برعکس مغربی ممالک میں موٹرسائیکل سوار کے ساتھی کو بھی ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے کیونکہ وہاں تیز رفتار موٹر سائیکلیں ہوتی ہیں جن کی رفتار 180کلومیٹر ہوتی ہے جبکہ ہمارے ہاں 70سی سی بائیک پر بیٹھے والے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کم رفتار ہونے کی وجہ سے یہ موٹر سائیکل انہیں نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ ٹریفک پولیس کے ٹریفک ایجوکشن یونٹ نے 45313لوگوں بشمول 22300طلباء و22830 ڈرائیورزکو ٹریفک ضابطوں کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے اقدامات متعارف کروائے ۔

اس مہم کے بہت اچھے نتائج حاصل ہوئے لیکن بڑا مسئلہ زیربحث لایا ہی نہیں گیا، وہ مسئلہ ساتھ بیٹھے موٹرسائیکل سوار پر بھی ہیلمٹ قوانین کااطلاق کرانا ہے جو حادثے کے وقت متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک قوانین کا ماہرین نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کواضافی بوجھ قرار دے کر ہیلمٹ استعمال ہی نہیں کرتے۔

گرمی اور برسات کے موسم میں ہیلمٹ پہننا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری طرف ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت کاکہنا ہے کہ ہیلمٹ سے بالوں کی سیٹنگ خراب ہوجاتی ہے اور کچھ کے مطابق موٹرسائیکل سٹینڈپرہیلمٹ چوری ہوجانے کی وجہ سے وہ اسے استعمال نہیں کرتے۔ سٹی ٹریفک وارڈنز محمد عارف اور عمران بابر نے ہیلمٹ قوانین پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ساتھ بیٹھے سوار پر قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے کہ نہیں ہمیں جیسے ہی محکمانہ ہدایات موصول ہوں گی ہم سڑک پر آنے والے موٹر سائیکل سوار اور اُس کے ساتھ پر اس کااطلاق کروائیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Helmet Ka Qanon is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 February 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.