ہم اللہ کے سپاہی ہیں، اسلام کا راز ہیں

اس ملک کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اس ملک نے تاریخ میں کئی ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں جو آج بھی امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہیں اپنی گھر کی حفاظت کا کام اللہ پاک نے اس ملک سے لیا

Shafaq Kazmi شفق کاظمی بدھ 12 فروری 2020

hum Allah ke sipahi hain, islam ka raaz hain
50 کے قریب اسلامک ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اللہ کا راز ہے اور امت مسلمہ کے دل کی حیثیت رکھتا ہے اس ملک کو اللہ پاک نے ایٹمی قوت سے نوازا اس ملک کو اللہ پاک نے دنیا کی طاقت ور ترین خفیہ ایجنسی سے نوازا اس ملک کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اس ملک نے تاریخ میں کئی ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں جو آج بھی امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہیں اپنی گھر کی حفاظت کا کام اللہ پاک نے اس ملک سے لیا اسلام اور امت مسلمہ کی بقاء کی جنگ کی کمان اللہ پاک نے اس ملک کو سونپی۔

۔۔!!!!
اس سب کی آڑ میں اللہ پاک کے اس راز تک پہنچنے کے لیے یہود و نصاری کے تمام ممالک نے پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں رچائی تاکہ اللہ کے اس راز تک پہنچا جا سکے جسے اللہ نے دنیا کے نقشے پر زم کیا ان سازشوں کے تحت پاکستان کے خلاف بہت سے محاذ اجاگر کیے گئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی پاکستان کی عوام کو دہشتگردی کی جنگ کی نظر کیا گیا پاکستان کے معیشیت کو چوروں کے حوالے کر کے کمزور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قانون کو کمزور کیا گیا پاکستان میں ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی گئی، غدار خرید کر اس ملک کے خفیہ راز چرانے کی کوشش کی گئی اس ملک پر دنیا میں دہشتگردی کے ٹھپہ لگوانے کی کوشش کی گئی اس ملک کی عوام کو مذہبی انتہاپسندی میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی میڈیا کی مدد سے یہودیت پر مبنی نظریہ ہم پر مسلط کیا گیا میرا جسم میری مرضی کے نعرے اس ملک کے لبرل اور سیکولر طبقے سے لگوائے گئے اس ملک میں جان لیوا بیماریوں کے وائرسز چھوڑے گئے اس ملک کو صوبوں کے الگ کرنے کی کوشش کی گئی۔

۔۔۔!!!!
اللہ پاک کے اس راز کی کڑیوں تک پہنچنے اور پاکستان کو ختم کرنے کے لیے یہود و نصاری کی جانب سے جتنا پیسا خرچ کیا گیا اس کا تخمینہ لگانا ایک انسان کے بس کی بات نہیں اور اگر یہ سب کچھ جس کا میں نے اوپر تذکرہ کیا کسی ملک کے خلاف استعمال کیا جائے تو 90 فیصد ممکن ہے کہ وہ ملک تباہ ہو جائے لیکن آج بھی پاکستان اسی جگہ موجود ہے جہاں 1947 کو پاکستان معروض وجود میں آیا تھا بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور اللہ اسلام کے دشمنوں اور انکی سازشوں کو خوب جانتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اسلام دشمن یہود و نصاری کی سازشوں کی بدولت اللہ پاک نے اسلام کے ایک مضبوط قلعے پاکستان کو ایک ایسے انعام سے نوازا جس نے ہر مشکل دور میں اسلام کی بقاء کی جنگ لڑی اور اللہ کا وہ انعام افواج_پاکستان ہے۔

۔۔!!!
یہ افواج پاکستان ہی ہے جس نے اسلام اور پاکستان دشمنوں کو بغیر کسی جدید ٹیکنالوجی کے اللہ کی مدد سے انکے ہر عزائم میں ناکام بنایا کیسے، کیا، کب ،کیا ،کس کس محاذ پر کیا اس بات کی سمجھ آج تک اسلام پاکستان مخالف دشمنوں کو نہیں لگی بس یہ دشمن اتنا جانتے ہیں کہ جس حکمت عملی کو دشمن اپنی کامیابی سمجھتا تھا اس کامیابی کے قریب پہنچ کر دشمن کی یہ حکمت عملی دشمن کی تباہی بن جاتی آج اسلام اور پاکستان مخالف دشمن اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پاکستان کی ہستی مٹانے والوں کی اپنی بستیاں اُجڑ گئی لیکن پاکستان کے خلاف ایک فیصد بھی کامیابی نہیں ملی یہ اعتراف ایک سپر پاور روس نے ایک دور میں کیا تھا آج یہ اعتراف 2020 کی سپر پاور امریکہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

۔۔!!!بہت جلد آنے والے چند سالوں میں دنیا کو تمام ممالک اس بات کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے اعلان کریں گے کہ دنیا کی واحد سپر پاور پاکستان ہے جو اللہ کا ایک راز ہے اس راز کا راز افواج پاکستان ہے جسے آج تک کوئی سمجھ نہیں پایا جسے کوئی توڑ نہیں پایا جسے کبھی خریدا نہیں جا سکا جو ہر وقت ہر جگہ ہر ملک میں موجود ایک ایک لمحہ اسلام پاکستان امت مسلمہ کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔۔۔۔!!!! ہم اللہ کے سپاہی ہیں اسلام کا راز ہیں۔۔۔!!!
 اسلام ہمارا دل پاکستان اس دل کی جان ہے۔۔۔!!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

hum Allah ke sipahi hain, islam ka raaz hain is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 February 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.