
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ، جاوید ہاشمی پھر متحرک ہوگئے
گزشتہ کئی ماہ انہوں نے کافی حد تک خاموشی سے گزارے تھے۔ عمران خان نے انہیں جب کنٹینر سے گلے لگا کر رخصت کیا تھا۔ تو صورتحال ایسی تھی کہ کسی بھی لمحے کچھ بھی ہونے کی توقع کی جا سکتی تھی
جمعہ 31 جولائی 2015

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم محمد جاوید ہاشمی جوڈیشل کمیشن کی جانب سے فیصلے کے اعلان کے بعد ان دنوں خبروں میں پوری طرح ان ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ انہوں نے کافی حد تک خاموشی سے گزارے تھے۔ عمران خان نے انہیں جب کنٹینر سے گلے لگا کر رخصت کیا تھا۔ تو صورتحال ایسی تھی کہ کسی بھی لمحے کچھ بھی ہونے کی توقع کی جا سکتی تھی۔ تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو زمان پارک لاہور سے اٹھا کر اسلام آباد لانے والے پوری طرح متحرک تھے۔ زمان پارک لاہور سے چلتے وقت ہی پارٹی قائدین نے اندازہ کر لیا تھا کہ مطلوبہ افرادی قوت ان کے ساتھ نہیں لیکن ان کے پیچھے جو کمک آ رہی تھی اس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔ گوجرانوالہ میں قافلہ ”تبدیلی “نے افرادی قوت میں اضافے کے لئے کافی انتظار بھی کیا لیکن پھر انکشاف ہوا کہ افرادی قوت میں اضافے کی بجائے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ کمی ہو رہی ہے تو ڈی جے بٹ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد کا رخ کیا گیا۔
(جاری ہے)
رمضان شریف میں میاں نواز شریف سعودی عرب گئے تو اطلاعات کے مطابق وہاں بھی ان کا رابطہ مخدوم جاوید ہاشمی سے قائم تھا اور طے کیا گیا کہ عید الفطر کے بعد جب جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی تفصیلات سامنے آچکی ہونگی۔ پھر مخدوم جاوید ہاشمی کے ساتھ ان کے مستقبل کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ عید الفطر کے بعد جب فیصلہ سامنے آیا تو تحریک انصاف کو اپنی ساکھ بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے پڑے یہی موقع تھا جب جاوید ہاشمی نے چپ کا روزہ توڑا اور انکشافات کی بھر مار کر دی یہ سلسلہ ابھی جاری ہے تحریک انصاف کی قیادت کو گھر کے بھیدی کے انکشافات کا جواب دینا مشکل ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھی اب چند دنوں تک کر لینا ہے۔ اور ایسی اطلاعات بھی موجود ہیں کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو یہ ذمہ داری سونپی جا چکی ہے کہ وہ مخدوم جاوید ہاشمی سے رابطے میں رہیں اور انہیں مسلم لیگ ن میں واپس لانے کا با عزت راستہ تلاش کیا جائے۔ کہا جا رہا ہے کہ احسن اقبال کسی بھی وقت ملتان آ سکتے ہیں۔ اور ان کی مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کے بعد ہی تفصیلات طے ہونگی۔ دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں۔ ملتان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو بہت سارے الزامات جہانگیر خان ترین پر عائد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرنے پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ ہوئے ، صرف ڈی جے بٹ کو آٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی دھرنے کے دنوں میں ہو چکی تھی۔ دھرنے کے دیگر اخراجات علاوہ ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں ملتان سے رحیم یار خان تک کے تمام فقیروں کو روزانہ کے معاوضے پر اسلام آباد لے جایا گیا تھا۔ ممکن ہے کہ ان الزامات میں کچھ مبالغہ آرائی ہو لیکن اس امر میں کوئی مضائقہ نہیں کہ ایک کمیشن اور بنایا جائے جو دھرنے کے ساتھ منسلک منفی باتوں کی چھان بین کرے۔ ہم نے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جانا چاہئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Javed Hashmi Phir Mutharik is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 31 July 2015 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.