
خوشگوار زندگی گزارنے کے سائنسی اصول
ازدواجی زندگی کوخوشگوار رکھنے کے لئے بہت سی عمومی باتیں توآپ کومعلوم ہوں گی لیکن ماہرین کہناہے کہ خوشیوں کوتاعمر قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ۔۔۔
منگل 22 دسمبر 2015

(جاری ہے)
شریک حیات کیلئے صرف آپ کے دل میں اچھے جذبات ہونا ضروری نہیں بلکہ آپ کے عمل اور آپ کی گفتگو سے بھی اس کااظہار ہوناچاہئے۔
اپنی ملکیتی اشیاء اور اسباب کومحض میری شے کہہ کرمت پکاریں بلکہ ان کے لئے ہماراگھرہماری گھر، ہماری گاڑی یاہماراٹی وی جیسے الفاظ استعمال کریں۔ زندگی کی دیگر ضروریات اورآسائشوں کے ساتھ فطری ضروریات کابروقت اور مناسب طور پر پورا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ دنیاکے جھمیلوں میں گم ہوکراس پہلو کونظر انداز نہ کریں۔ازدواجی معاملات کے ماہرین کہتے ہیں کہ جن میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑاہوتاہے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بحث مباحثہ جاری رکھنے سے گھبرانانہیں چاہئے کیونکہ جذبات کو دبانے سے اور خاموش رہنے سے آپ کے درمیان فاصلہ اور تلخی مزیدبڑھے گی۔سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اختلافی پہلوؤں پرصبروتحمل کے ساتھ جتنی ممکن ہوسکے بات کریں۔ جن جوڑوں کے درمیان حقیقی اور سچی محبت پائی جاتی ہے وہ ناصرف ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزرارتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کاخیال رکھتے ہیں اور اپنے باہمی تعلق کی بقاکیلئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔اگرچہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے کچھ بوریت کااحساس بھی پیداہوسکتا ہے لیکن ماہرین کے نزدیک اس کاآسان حل یہ ہے کہ زندگی میں کوئی نہ کوئی تبدیلی لاتے رہیں۔ روزمرہ مصروفیات سے وقت نکال کرسیروتفریح کیلئے باہرجانااور کبھی کبھارکوئی خوبصورت تحفہ لانا بھی تعلق کوتروتازہ اور خوشگوار رکھتاہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Khushgawar Zindagi Guzarnay Kay Sciency Asool is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 December 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.