خوشی

انسان کو اپنے لئے جینا چاہیے اپنے لئے نہیں تو اپنے سے جڑے لوگوں کیلئے ہی سہی کیونکہ ان کو آپ کی محبت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح پھولوں کو ہماری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر ان کو توجہ نہ دی جائے تو وہ مرجھا جاتے ہیں

بدھ 27 نومبر 2019

khushi
افراح عمران:
 میں اپنی اس تحریر کا آغاز اس شعر سے کرنا چاہوں گی
وہ کون ہے دنیا میں جسے غم نہیں ہوتا
کس گھر میں خوشی ہوتی ہے ماتم نہیں ہوتا
کیا سرمہ بھری آنکھوں سے آنسو نہیں گرتے
کیا مہندی لگے ہاتھوں سے ماتم نہیں ہوتا
 کبھی کبھی ایک مختصر سا شعر زندگی کی حقیقت بیان کر دیتا ہے۔

خوشیاں تو زندگی میں سب ہی کو عزیز ہوتی ہیں کون ہے جو خوشیوں سے بھری
زندگی کی خواہش نہیں رکھتا۔ آج غم ہے، تو کل خوشی، آج خوشی ہے، تو کل غم۔لیکن غموں کو اپنے سر پر سوار رکھنے سے انسان دراصل اپنی ذات پر ظلم کر رہا ہوتا ہے۔ انسان کو اپنے لئے جینا چاہیے اپنے لئے نہیں تو اپنے سے جڑے لوگوں کیلئے ہی سہی کیونکہ ان کو آپ کی محبت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جس طرح پھولوں کو ہماری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر ان کو توجہ نہ دی جائے تو وہ مرجھا جاتے ہیں یہی معاملہ ہم انسانوں کے لیے بھی ہے۔ بہت سے لوگ زندگی سے بیزار نظر آتے ہیں وہ صرف زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔زندگی ہفتے، مہینے اور سالوں کو گزارنے کا نام نہیں ہے بلکہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرنا اور ان کو بطور چیلنج قبول کرنا،مشکلات پر بازی لے جانا اور اپنے ارد گرد خوشیاں بکھر دینا ہی اصل زندگی ہے۔

انسان غمگین رہتا ہے یا خوش اس کا انحصار اس کی اپنی سوچ پر ہے۔یہ سوچ ہی ہے جو انسان کو کچھ اچھا یا برا سوچنے پر مجبور کردیتی ہے۔خوشی انسان کو کسی کے اندر نہیں بلکہ اپنی ذات میں ڈھونڈنے سے ملتی ہے۔ وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے:
 سنتے ہیں خوشی بھی ہے زمانے میں کوئی چیز
 ہم ڈھونڈتے پھرتے ہیں کدھر ہے یہ کہاں ہے
خوش رہنے کے لیے کسی خاص وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ انسان کو اپنے اندر تلاش کرنے سے ملتی ہے۔

قدرت کے نظارے اور موسم کتنا ہی سوہانہ کیوں نہ ہو اگر دل کا موسم اچھا نہ ہو تو انسان کو باہر کا کوئی موسم اچھا نہیں لگتا۔ درحقیقت خوشی ایسے جذبات و کیفیات کا نام ہے جس میں مثبت اور خوشگوار جذبات جنم لیتے ہیں تو کیوں نہ ہم اپنے اندر وہ خواہشات اور جذبات پیدا کریں جن کو کرنے سے ہمیں خوشی ملتی ہو۔ دوسروں کی مدد کرنا، ان کے دُکھی جذبات و احساسات کو محسوس کرتے ہیں کندھا دینا، اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا۔ خوشی ایک مثبت اور لطیف احساس کا نام ہے جو محسوس کرنے سے ملتی ہے جس کے لیے مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

khushi is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 November 2019 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.