خوشی کا عالمی دن

خوشی کا عالمی دن اس لیے تجویز کیا گیا کہ ہم اپنی زندگی میں خوشیاں لائیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کریں۔جیسے کسی کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تو اسکی مدد کر کے اس کے چہرے پہ مسکان لائی جا سکتی ہے

شمائلہ ملک ہفتہ 21 مارچ 2020

khushi ka aalmi din
20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تحریک کی ابتدا یو این(UN) کے سپیشل ایڈوائزر جیم ایلن(jayme illien) نے 2006 میں کی، اس کا مقصد تھا کہ ہم سب اپنے اختلافات کو بھولا کر ایک دوسرے کو خوش کریں اور پوری دنیا میں ایسی تحریک چلے کہ سب خوشیاں پھیلانے کا باعث بنیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خوشی کیا ہے۔کیونکہ ہم اکثر لوگوں کو کہتے سنتے ہیں کہ مجھے خوشی چاہیئے۔

لیکن وہ خوشی کب، کہاں، کیوں، کیسے، کون دے گا کوئی نہیں اندازہ لگا سکا۔ اور یہی اس دن کا مقصد ہے کہ ہم سب جہاں جہاں ہیں کوشش کریں خوشی پھیلائیں،کسی کی دل آزاری نہ کریں،کسی کو تکلیف نہ دیں۔ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹیں۔ جیسے کسی یتیم بچے سے پیاروشفقت سے پیش آنا۔ اسے یہ سب کتنا خوشی دے سکتا ہے آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔

(جاری ہے)

بالکل اسی طرح ایک فرم میں کام کرنے والے ورکر کی اپنے مالک کی طرف سے حوصلہ افزائی اسے بے حد خوش کر سکتی ہے اور اسی خوشی سے ہی اسکی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

 
آپ کی ایک تعریف سے اگر کوئی خوش ہوتا ہے تو ضرور کریں۔ایک جوکر(مزاحیہ فنکار) سے کسی نے پوچھا کہ آپکو ایک پروگرام سے اتنا آمدن بنتی ہے کیا کہ آپ کا گھرانہ چل سکے۔ وہ مسکرائے اور جواب دیا کہ میں پیسوں کی خاطر فن نہیں کرتا۔ بلکہ میرا مقصد ان ہزاروں لوگوں کے چہرے پہ خوشی لانا ہوتا ہے جو مجھ سے یہ امید کرکے آتے ہیں کہ میں ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر سکتا ہوں۔

اب انہیں خوش کرنا میرا فرض بن جاتا ہے اور میں اسے نبھانے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ میری خوشی بکھیرنے کی کوشش مجھے پیسوں سے زیادہ خوشی دیتی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ خوش ہونا سب جانتے،سوچتے اور سمجھتے ہیں۔ لیکن سب کی خوشی کا معیار ایک جیسا نہیں ہوتا۔اس کے لیے ایک مثال لیتے ہیں کہ دو لوگوں کی پاس ایک ہی ماڈل کی گاڑی ہوتی ہے۔ لیکن ایک مطمئن ہوتا ہے اس لیے خوش ہوتا ہے۔

اسی طرح دوسرا اس لیے سکون میں اور خوشی میں نہیں ہوتا کہ اس سے زیادہ اچھی گاڑی کی خواہش خوش نہیں ہونے دیتی۔
خوش ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہر چھوٹی بڑی چیز میں سے کیڑے نہ نکالے جائیں۔ اسی لیے خوشی کا عالمی دن تجویز کیا گیا کہ ہم اپنی زندگی میں خوشیاں لائیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کریں۔جیسے کسی کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تو اسکی مدد کر کے اس کے چہرے پہ مسکان لائی جا سکتی ہے۔

اگر کوئی غمزدہ ہو تو اسکے غم میں شریک ہو کر اسکا بوجھ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔اگر کوئی بھوکا ہے تو کھانا کھلا کر اسکی خوشیوں کو واپس لوٹایا جا سکتا ہے۔اس معاملے میں انسان کو خود غرض نہیں ہونا چاہیئے۔ اکثر ایسے لوگوں سے زندگی میں آ پ کا بھی واسطہ پڑا ہوگا۔ جو سکون اور خوشی کی خواہش رکھتے ہیں لیکن دوسروں کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس دنیا میں سب عارضی ہے اس حقیقت کو جھٹلائے ہوئے کہ جیسے ہمیں حق اور اختیارات ہیں ویسے ہی سب کو ہیں۔

اسی لیے اس دن کو یہ پیغام لیے منایا جاتا ہے کہ ہم نفرتوں کے پہاڑ پروان چڑھانے کی بجائے امن و خوشی کا پیکر بنیں۔اور درج بالا باتوں پر عمل کرکے ہم بھی خوشی پھیلانے والوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
1)اگر آپ چڑچڑے اور اکتاے ہوئے ہوں تو دوسروں پر چلانے سے بہتر ہے اپنی روٹین میں تبدیلی لائیں۔ بچوں کو وقت دیں،فیملی یا دوستوں کے ساتھ آؤٹنگ پر جائیں۔
2)اپنی نعمتوں پر غور کر کہ شکر ادا کریں۔
3)آ پ کی مسکراہٹ اگر کسی کے چہرے کا غم مٹا سکتی ہے تو ضرور مسکرائیں۔
4)اگر پڑوس میں کوئی پریشانی ہو تو انکی پریشانی کو ُبانٹنے جائیں۔
آسان زندگی نہیں اور دوسروں کیے لیے آسانی پیدا کریں۔
اس طرح دوسروں کے غم بھلانے اور محبتوں کی وجہ بن جائیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

khushi ka aalmi din is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 March 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.