
کویت کی پرامن فضا آلودہ
کویت ایک پْرامن ملک ہے جہاں سب مذاہب کو اپنی اپنی عبادات اور رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے کویت کا ماٹو رہاہے کہ کسی مذہب کو چھیڑو نا اوراپنے مذہب کو چھوڑو نا ،یہی وجہ ہے کویت میں مذہبی آزادی ہے
بدھ 1 جولائی 2015

کویت ایک پْرامن ملک ہے جہاں سب مذاہب کو اپنی اپنی عبادات اور رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے کویت کا ماٹو رہاہے کہ کسی مذہب کو چھیڑو نا اوراپنے مذہب کو چھوڑو نا ،یہی وجہ ہے کویت میں مذہبی آزادی ہے۔لیکن امن کے دشمنوں کو یہ بات گوارا نہیں گزری کہ اسلامی ملک کویت کیونکر پْرامن رہے یہاں بھی فتنہ اور انتشار پھیلا یاجائے۔دہشت گردوں نے کویت جیسے پْرامن ملک کی درودیوارکو ہلا کررکھ دیا اور مسجد کو لہولہان کردیا۔کویت کے دارلخلافہ (کویت سٹی) کے سب سے بڑے تجارتی مرکز میں واقع جامع مسجد ”امام صادق“پر خودکش حملہ کیا جس میں دو پاکستانیوں سمیت 27افراد جان بحق اور 250 زخمی ہوگئے جس میں بزرگ،جوان ،نوجوان اوربچے بھی شامل ہیں دھماکہ میں پانچ کلو وزنی بارود استعمال کیاگیا اور خودکش نے نماز کی دوسری رکعت میں سجدہ کی حالت نمازی کے قریب اپنے آپ کو دھماکہ اڑا لیا جس سے مسجد کا اندرونی حصہ شہید ہوگیا اور نمازیوں میں افراتفری پھیل گئی اور مسجد لہولہان ہوگئی ہر کوئی ایک دوسرے کی مدد کو پہنچ رہاتھااس وقت دوہزارکے قریب افراد نماز اداکررہے تھے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور خودکش کے ساتھیوں کی تلاش کے ساتھ زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانا شروع کردیااورکویت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی یہ کویت میں پہلا خودکش دھماکہ ہے جو مسجد میں کیاگیا ہے اس سے قبل یکم جنوری 1972ء کو برطانوی پٹرولیم کمپنی میں ہوا،2 جون 1976ء میں کویت میں شام ائر لائنز کے دفتر میں،17جون 1976ء میں کویت کے اخبار الانبا ء کے دفتر میں ،25 دسمبر1977ء میں کویت میں مصر ائیر لائنز کے دفتر میں ،4جنون 1980ء میں کویت میں ایرانی سفارت خانہ میں ،23اگست 1982ء ،12دسمبر1983ء ایک دن میں تین مقامات پر تخریب کاری ہوئی کویت ایئر پورٹ ،امریکی سفارت خانہ اور پاور اسٹیشن شامل ہیں ،29 مئی 1985ء میں سابق امیر مرحوم شیخ جابرالاحمدالجابر الصباح کی گاڑی کو اڑانے کی کوشش کی گئی 11 جولائی 1985ء ٹی ہاؤس میں تخریب کاری کی گئی ،18جولائی 1986ء احمدی کے علاقہ میں ،24جنوری 1987ء میں پولیس اسٹیشن کویت سٹی میں ،22جون 1987ء میں اسلامی کانفرنس کے دوران میرڈیان ہوٹل کے قریب صحافیوں پر حملہ ہوا،25 نومبر 1987ء امریکی کمپنی کے آفس ،7مئی 1988ء کوگاڑیوں کے شوروم کو اڑا دیاگیا ،16جولائی 1991ء ٹی وی اداکار عبدالمحسن عبدالرضا کو تخریب کرکے ہلاک کردیا گیا ،30نومبر1991ء میں میڈیکل ٹریننگ سنٹر ،7مئی 1992ء میں دسمہ کے علاقہ میں اسٹیج ڈرامہ ہال میں ایک فنکار کو قتل کردیا گیا ،24 مئی 1992ء میں اٹلین مرکز،11جولائی 1992ء میں چار بھارتی اور تین فلپائنی کو قتل کردیا گیا ،12جولائی 1992ء کو بوری برادری کے امام بارگاہ پر حملہ کیاگیا،11اپریل 2000ء میں منصوریہ کے علاقہ امام بارگاہ آگ لگا دی گئی ،8اکتوبر 2001ء میں امریکی فوج پر حملہ کیا گیا ،2005ء ام الھیمان میں دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان مقابلہ ہواتھا ماہ رمضان کے جمعہ المبارک میں مساجد میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں اور لوگ اپنی عبادات میں مشغول ہوتے ہیں کویت ایک پْرامن ملک ہے بغیر کسی خوف وخطر لوگ دن رات مارکیٹوں میں گھومتے پھرتے ہیں لیکن دہشت گردوں نے کویت کی پْرامن فضا کو آلودہ کردیاہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Kuwait Ki PurAmaan Fizza Alooda is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 July 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.