ننھے مْحبّ وطن بچوں اوربڑوں کا پاک فوج سے اظہارمحبت

پورے ملک میں جگہ جگہ پرعوام کی طرف سے پاک فوج کے جوانوں کیساتھ یکجہتی کے لئے ان کا والہانہ استقبال کیا جارہا ہے ہرکوئی اپنے اندازسے ان کے ساتھ پیارومحبت کااظہارکررہا ہے

Muhammad Sohaib Farooq محمد صہیب فاروق جمعرات 7 مارچ 2019

nanhe muhabe watan bachon aur barron ka pak fauj se izhar e mohabbat
سکندرہمارے سکول میں جماعت سوم کاایک انتہائی محنتی اورذہین طالبعلم ہے اس کے ساتھ انتہائی فرمانبرداربھی ہے وہ اپنے ہم جماعتوں سے ہرلحاظ سے ایک منفردطالبعلم ہے میں پچھلے ایک سال سے اس کی تعلیمی اورہم نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے اس سے خاصہ متاثر ہوں ہر سال جماعت میں اول آتاہے کبھی ایسا نہیں ہواکہ اسے سبق یاد نہ ہویاگھرکاکام نہ کیا ہو۔
گذشتہ دنوں میں نے اس کوپاکستان کے دفاع بارے اپنے لکھے ہوئے پانچ اشعاریادکرنے کے لیے لکھ کردیے ،اگلے دن سکول اسمبلی سے پہلے میں نے اس کوبلا کرپوچھا سکندربیٹا آپ نے وہ اشعاریادکرلیے ؟تواس پراس بچے نے کہا جی سرمیں نے یادکرلیے ہیں البتہ اس میں ایک شعرکا میں نے اپنی طرف سے اضافہ کیا ہے جس کو سن کرمجھے حیرانگی کے ساتھ ساتھ بہت خوشی بھی ہوئی مجھے یقین نہیں آرہاتھا کہ آیا واقعی ا س نے کوئی شعرلکھا ہے اتنے میں اس نے مجھے وہ پرچہ دکھایا جس پرمیں نے اسے وہ اشعارلکھ کردیے تھے میں نے دیکھا کہ اس کی پشت پراس نے کچی پنسل کے ساتھ ایک شعرلکھا ہواتھاجوکچھ اس طرح سے تھا۔

(جاری ہے)

۔
یہ پاکستان ریاست ہے ہم اپنے وطن کے محافظ ہیں 
ہم جان کی بازی لگا دیں گے ہر دشمن کو مٹا دیں گے 
مجھے یہ شعرپڑھ کربہت خوشی ہوئی اورمیں نے اسے خوب دادسے نوازا۔مجھے خوشی اورتعجب اس وجہ سے ہواکہ اسی دن جب میں گھرسے نکلاتومیں سوچ رہاتھا کہ میں نے جواشعارسکندرکولکھ کردیے ہیں اس میں مزیداضافہ کرنا چاہئے راستہ بھریہی سوچتارہاسکول پہنچا تو سکندر کے واقعہ سے مجھے عجیب سے خوشی ہوئی میں سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ ایک تیسری جماعت کا کم سن بچہ ایسا محیرالعقول کام کرسکتا ہے۔

اس کے بعد میں نے اسمبلی میں تمام اساتذہ اورطلباء کی موجودگی میں سکندرسے وہ اشعارسنانے کوکہا چنانچہ اس نے انتہائی پراعتما دطریقہ سے وہ اشعارسنائے جس پرسب نے دل کھول کراسکی حوصلہ افزائی کی بعدازاں میں اکیلے میں سکندرکے اس شعرکوباربارپڑھتا اوراس بچہ پررشک کرتا رہا،اس بچہ کے والدین بالکل ان پڑھ ہیں لیکن وہ جس طرح مستعدی کے ساتھ پڑھائی میں دلچسپی لیتاہے مجھے قوی امیدہے انشاء اللہ یہ بچہ ایک مثالی طالبعلم ہی نہیں بلکہ وطن عزیزکانامورسپاہی بنے گا۔

میں کافی دیرتک اس سوچ میں گُم رہاکہ اس کم سن بچے نے پاکستان کی محبت سے بھرپوراتناخوبصورت شعرکیسے لکھا ؟ اس کے ذہن میں یہ سوچ کہاں سے آئی ؟ توتھوڑی سی پندارکے بعداس بچے سے مجھے وطن کی سچی محبت کی خوشبومحسوس ہوئی۔اوراس کے اندراس شوق وجذبہ کاپس منظر انڈیاکی دراندازی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین پیداہونے والی حالیہ کشیدگی اوراس کے نتیجہ میں پاک فوج کی نقل وحرکت اورعوامی جوش وجذبہ ہے کہ جس نے جہاں ہرپاکستانی کے دل میں وطن عزیز کی محبت اوراسکے لیے جان تک قربان کرنے کاجذبہ پیداکردیاہے بڑوں کے ساتھ پاک وطن کے ننھے منھے بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ان کے والدین اوراساتذہ وطن کی محبت سے سرشارہیں جس کا لامحالہ اثران ننھے پھولوں میں دکھائی دیتا ہے میں کچھ دنوں سے دیکھ رہاہوں کہ اس ایمرجنسی صورتحال میں بجائے پریشانی وخوف کے بچوں کے چہروں پرپہلے سے زیادہ رونق ہے وہ بہت پرجوش ہیں ان میں سے اکثرپاک فوج کی محبت میں نعرے لگاتے رہتے ہیں اوربڑی جماعتوں کے طالبعلم بھی اپنی طرف سے مختلف ملی نغموں ،ترانوں اوراشعارکے ذریعے اپنااورساتھیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ہماراسکول چونکہ برلب سڑک واقع ہے اوراس پرسے جب بھی پاک فوج کی کوئی گاڑی یاٹینک گذرتاہے تووہ فوراان کو سلیوٹ کرتے ہیں اور بلندآوازسے پاک فوج زندہ بادکا فلک شگاف نعرہ بلندکرتے ہیں۔

چھوٹے چھوٹے بچے سڑک کے دونوں کناروں پر کھڑے ہوکرپاک وطن کے رکھوالوں کو اپنے ننھے ہاتھ لہراکرسلیوٹ کرتے ہیں اس دوران انکے چہروں پرعجیب سی مسکراہٹ اورچمک ہوتی ہے وہ ہمیں سکول میں آکربتلاتے ہیں کہ سرآج ہم نے اتنی گاڑیاں شمارکیں اوران سب کوسلام کیا گذشتہ دنوں ہی گھرمیں مجھے اپنے بھائیوں کے ساتھ بچپن میں کھنچوائی ہوئی تصاویرکا البم ملاجس میں ہماری اکثر تصاویر حالت سلیوٹ میں تھیں اپنابچپن اواس وقت پورے ملک کے بچوں کا پاک فوج سے محبت کااندازاس بات کی پیشین گوئی ہے کہ جس طرح پاکستان کاماضی شاندارتھااس کا مستقبل اس سے بھی کئی گنادرخشندہ وتابندہ ہے ۔

 پورے ملک میں جگہ جگہ پرعوام کی طرف سے پاک فوج کے جوانوں کیساتھ یکجہتی کے لئے ان کا والہانہ استقبال کیا جارہاہے ہرکوئی اپنے اندازسے ان کے ساتھ پیارومحبت کااظہارکررہاہے ان پرگلیوں بازاروں میں گُل پاشی کی جارہی ہے مساجد میں ان کے لئے دعاؤں کا ہتمام کیاجارہاہے عورتیں گھروں میں دعاگوہیں سبھی ہی امن کے خواہاں ہیں اس لئے کہ جنگ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے بھارت کوہٹ دھرمی اورنفرت کی یاست ترک کرکے امن کے لئے ہاتھ بڑھانا چاہپئے جس میں دونوں ممالک کے لئے بہتری ہے چھوٹے بڑوں کے ولولہ انگیزجذبات دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اوراس پر اللہ تعالی کا شکربجالاتے ہیں کہ اس نے ہمیں کلمہ اسلام اورجذبہ شہادت کی دولت سے سرشارکیا کہ جس کی بدولت ہم موت سے نہیں ڈرتے ۔

اللہ تعالی ہرپاکستانی بچے کو یہ جذبہ عطاکرے اورہمارے پیارے ملک کی حفاظت فرمائے آمین

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

nanhe muhabe watan bachon aur barron ka pak fauj se izhar e mohabbat is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 March 2019 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.