اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کیا رنگ لائے گی ؟

آصف زرداری اور طاہر القادری کی ملاقات ․․․․ تحریک انصاف کی ناراض کارکن عائشہ کی لاہور میں سرگرمیاں

بدھ 3 جنوری 2018

opposition Jamato ke APC Kya Rang Laye Ge
رابعہ عظمت:
لاہور میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آچکی ہے جس کا سبب آصف زرداری اور طاہر القادری کی ملاقات ہے سابق صدر عوامی تحریک کے سربراہ سے چند دنوں کے اند ر دوسری بار ملے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات 55 منٹ جاری رہی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف ، اے پی سی کے ایجنڈے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پ دونوں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا، جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ طاہر القادری نے قانونی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ آصف زرداری نے سربراہ عوامی تحریک کو بلاول ہاؤس آنے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔ آصف زرداری نے کہا کہ میں اورمیری جماعت ڈاکٹر طاہرالقادری اور اپوزیشن کے مئوقف کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے پرانا رشتہ واسطہ ہے۔ عوامی تحریک کی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دورے سے اپوزیشن قیادت نے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا۔ طاہر القادری نے حکومت کو ڈیڈ لائن بھی دیدی کے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ مستعفی ہو جائیں ورنہ عوامی تحریک ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔

عوامی تحریک کی اے پی سی میں تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی، مسلم لیگ(ق)، عوامی مسلم لیگ، آل پاکستان مسلم لیگ، کے یو آئی(نورانی)، پاکستان سرزمین پارٹی ، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد، مختلف درگاہوں کے گدی نشینوں نے بھی شرکت کی۔ تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے ”تحریک انصاف گلالئی“ کے نام سے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔

انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی کی سینئر خاتون رہنما سے ملاقات کی اور انہیں اپنی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ گلالئی نے سیما انور سے پی ٹی آئی کی ناراض خواتین ارکان کے ناموں کی فہرست بھی طلب کی۔ اس موقع پر عائشہ گلائی نے دعویٰ کیا کہ آدھی تحریک انصاف ان کی پارٹی میں شامل ہو جائے گی۔ مجھے خان صاحب کا پتہ ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان جھوٹی امیدیں لگانا چھوڑ دیں، تحریک انصاف کی قیادت خواتین کی مخصوص نشتوں کے ٹکٹ سرمایہ داروں اور مالداروں کو دیگی۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ کئی لوگوں کی قسمت میں صرف رونا اور پیٹنا لکھا ہے سب بیانیے نہ صرف نواز شریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہہ سترہ سال پرانے بیکار ریفرنس کاصرف ایک ہی مطلب ہے اور وہ یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ کانفرنس میں کچھ نہیں مل سکا۔ بلدیہ عظمیٰ کا 13 واں اجلاس منعقد ہوا۔صدارت ڈپٹی میئر سپیکر نے کی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی ممبران نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور اختیارات نہ ہونے کا شور برپا کردیا۔ اپوزیشن لیڈر نے بلدیہ کی ایک سال کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی جس پر حکمران جماعت کے ممبران نے بھی مچانا شروع کردیا۔ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ چیئرمینوں کا مئوقف یہ تھا کہ یوسی کے اجلاس کی صدارت کے اختیارات وائس چیئرمینوں سے واپس لئے جائیں یہ 2013ء کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تاہم لاہور اورنج ٹرین منصوبے پر جاری کام کے دوران عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے وسیع البنیاد خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں ہوا۔

جسٹس زاہد حسین نے ہدایت کی کہ کمیٹی میں شامل تکنیکی ماہرین سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے تعمیراتی کام بروقت اور بلاتاخیر خوش اسلوبی سے مکمل کرانے ادارے سے قریبی رابطہ رکھیں۔ ڈائریکٹر جرنل ایل ڈی اے سے کہا گیا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس سے قبل کمیٹی کے چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخی عمارتوں کا تحفظ اور عوام کو سفری سہولتوں کی فراہمی خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔

منصوبے پر عملدرآمد سپریم کورٹ کی طرف سے دی جانے والی گائیڈ لائن کی اصل روح کے مطابق کیا جائے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جنرل وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کا ایک جدیداسلامی مملکت بنانے اور نسل نوکی نظریاتی تعلیم وتربیت کے مشن کو اور زیادہ جوش وجذبے سے آگے بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

سابق صدر پاکستان وچیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے کہا کہ ہم اس قومی نظریات وتصورات کے مطابق مملکت خداداد کی تعمیر ایک مقدس مشن ہے اور اہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اس سلسلے میں مجید نظامی مرحومکا فکروعمل ہمارے لئے رہنما اصولوں کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ بتدریج ایک تحریک کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ نظریہ پیغام ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔ ہم سیاسی، گروہی، علاقائی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔ بیگم صفیہ اسحاق نے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ ہمیں حقائق سے آگہی حاصل کرنی چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

opposition Jamato ke APC Kya Rang Laye Ge is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 January 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.